واٹس ایپ نے صارفین کے لئے تصویر کی حقیقت فوری طور پر جاننے کے لیے آن لائن سرچ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ میں ایک نئے فیچر ریورس امیج سرچ پر کام کیا جا رہا ہے۔یہ فیچر آپ کو کسی تصویر کی حقیقت فوری طور پر جاننے کے لیے آن لائن سرچ کی سہولت فراہم کرے گا۔
یعنی اگر آپ کو کسی دوست سے تصویر موصول ہوئی ہے تو اس کے مستند ہونے کے بارے میں جاننے کے لیے یہ فیچر مددگار ثابت ہوگا۔یہ فیچر ابھی اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں سامنے آیا ہے۔یچر کو استعمال کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے۔
جب کوئی تصویر آپ کو موصول ہوگی تو اس پر کلک کریں اور پھر اوپر دائیں جانب تھری ڈاٹ مینیو میں نئے سرچ آن ویب کے آپشن کا انتخاب کریں۔ایسا کرنے پر وہ تصویر گوگل پر اپ لوڈ ہو جائے گی اور سرچ انجن اس سے ملتی جلتی تصاویر کو پیش کرے گا۔
اس سے آپ کو یہ اندازہ لگانے میں مدد ملے گی کہ یہ تصویر کتنی قابل اعتبار ہے واٹس ایپ کی جانب سے ریورس امیج سرچ کو اس فیچر کی مدد سے زیادہ آسان بنایا جا رہا ہے۔