Wednesday, 09 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد : قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نےگریجویشن سال2021 کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میر تعظیم اختر کے مطابق گریجویشن کے ضمنی امتحانات میں مجموعی طور پر1067طلبہ وطالبات شریک ہوئے۔جن میں 879طلبا ضمنی امتحانات پاس کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ 188طلبا امتحانات پاس کرنے میں ناکام رہے۔

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے مطابق طلبا کے مارکس شیٹس متعلقہ امتحانی مراکز میں بھیج دیئے جائیں گے۔

تمام طلبہ و طالبات مارکس شیٹ کے حصول کیلئے امتحانی مراکز سے رابطہ کریں۔

لاہور: کرکٹرز کو گرمی سے بچانے کے نسخےتیارکرلیے گئے جب کہ پانی کے زیادہ وقفے ہوں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ون ڈے سیریز گزشتہ سال دسمبر میں کراچی میں ہونا تھی مگر کورونا کیسز کی وجہ سے ملتوی ہوگئی، بعد ازاں اسے رواں ماہ راولپنڈی میں ری شیڈول کیا گیا، عمران خان کے لانگ مارچ کی وجہ سے سیریز کسی دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا، لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز میں نئی پچز کی تیاری کا کام جاری ہے۔

لہٰذا آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کے مقابلے ملتان میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا،ملک کے گرم ترین شہروں میں سے ایک میں 50اوورز فارمیٹ کے میچز کا فیصلہ بڑی حیرت سے دیکھا گیا،شدید گرمی کا مقابلہ کرنے کیلیے تینوں ون ڈے شام 4 بجے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، میچ کے دوران پانی کے اضافی وقفے رکھے گئے ہیں، کرکٹرز خود کو ٹھنڈا رکھنے کیلیے آئس کالر کا استعمال بھی کریں گے۔

ان تمام تر تدابیر کے باوجود تقریباً 45 ڈگری کی سخت گرمی کھلاڑیوں کیلیے کسی امتحان سے کم نہیں ہوگی، زیادہ مسئلہ پہلے بولنگ کرنے والی ٹیم کے فاسٹ بولرز اور فیلڈرز کو پیش آئے گا،اسٹیڈیم کے اسٹینڈز پر چھتیں ضرور ہیں لیکن اگلی نشستوں پر پڑنے والے دھوپ شائقین کو برداشت کرنا ہوگی۔

بہرحال شدید گرم موسم میں پہلے بھی چند میچز تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں، 2002 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم شارجہ میں آسٹریلیا کیخلاف ایک اننگز میں 59 اور دوسری میں 53 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی تو درجہ حرارت 50تھا،اسی سال انضمام الحق نے لاہور کی چلچاتی دھوپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹرپل سنچری بنائی۔

آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں 2017 میں کولکتہ میں ون ڈے انٹرنیشنل میں مقابل ہوئیں تو اس وقت ٹمپریچر 43 ڈگری تھا۔

لاہور: ایوان صدر نے دنیا کے کم عمرترین کوہ پیماشہروز کاشف کودعوت دے دی۔

میڈیا زرائع کے مطابق کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف کے والد سلمان کاشف نے تصدیق کی ہےکہ 13 جون کو صدر عارف علوی سے ملاقات کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔

شہروز کاشف حال ہی میں تین ہفتوں میں تین چوٹیاں سر کرکے نیپال سے لاہور لوٹے ہیں، انہوں نے اب تک 8 ہزار میٹر سے بلند 7 چوٹیاں سر کرچکے ہیں جس میں ماونٹ ایورسٹ اور کے ٹو شامل ہیں۔

قبل ازیں شہروز کاشف کے والد نے حکومتی سپورٹ نہ ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کامیابیوں کاکریڈٹ سب لیتے ہیں لیکن کوئی سرپرستی نہیں کرتا۔

لاہور: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تینوں میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈکے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جانے والے ایک روزہ میچز کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 300 روپے اور زیادہ سے زیادہ 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

میچز کے ٹکٹس بک می ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے سمیت ایم اینڈ پی کے مخصوص آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گے، شہریوں کی سہولت کے لیےفاطمہ ٹاؤن، گلگشت ٹاؤن اور کچہری چوک پر موجود موبائل وینز پر بھی ٹکٹ فروخت کیے جائیں گے۔

پی سی بی کی جانب الٰہی برادرز، حنیف محمد، مشتاق احمد اور وسیم اکرم انکلوژرز کے ٹکٹ کی 300 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ فضل محمود، عمران خان، جاوید میانداد اور ظہیر عباس انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ پینل میں این بشپ، جیف ڈوجون، بازید خان، ثناء میر اور عروج ممتاز شامل ہیں جبکہ زینب عباس بطور براڈکاسٹ پرزینٹر ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

سیریز میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی براڈکاسٹ کوریج کے لیے 21 ایچ ڈی کیمروں سمیت ڈی آر ایس کے لیے ہاک آئی کیمروں کا استعمال بھی کیا جائے گا۔

لاہور: پنجاب یونیورسٹی نے موسم گرماکی تعطیلات کااعلان کردیا۔

جامعہ پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات 6جون سے 29جولائی تک ہونگی جبکہ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلبا وطالبات کی تعطیلات کاشیڈول متعلقہ شعبہ جات طے کریں گے،تدریسی شعبے امتحانات مکمل کرنےکےلئے گرمیوں کی چھٹیوں کے آغاز میں معمولی ردو بدل کرسکتے ہیں۔

اعلامیہ میں یدایت کی گئی ہے کہ ماسٹرز، بی ایس کے امتحانات و کورسز موسم گرما کی تعطیلات کے آغاز سے قبل مکمل کئے جائیں۔

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نےنویں اور دسویں جماعت کے عملی امتحانات کا شیڈول جاری کردیا۔

بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق نہم و دہم جماعت سائنس و جنرل گروپ ریگولر کے سالانہ عملی (پریکٹیکل) امتحانات 15جون سے 30 جون2022 تک منعقد ہوں گے۔

چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ کے مطابق بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان اپنی سہولت کے مطابق طلباء و طالبات کےتمام عملی امتحانات دیئے گئے شیڈول کے مطابق لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسکول ہر عملی امتحان لینے کے بعد تین کے اندر اندر کاپیاں بورڈ آفس کے پریکٹیکل سیکشن میں لازمی طور پر جمع کرائیں۔2021 یا اس سے پہلے کے امیدوار بھی عملی امتحان اپنے اسکولوں میں ہی دیں گے۔

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت 17مئی 2022 سے شروع ہونے والے جماعت نہم ودہم سائنس گروپ کےسالانہ امتحانات مکمل ہو گئے جبکہ جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات 13جون تک جاری رہیں گے۔

رواںسال سائنس گروپ کے تقریباً3لاکھ 11ہزار 645 امیدواروں نے 445 امتحانی مراکز میں شرکت کی۔ جماعت نہم سائنس گروپ میں 1لاکھ 59ہزار 656 امیدوار اور جماعت دہم سائنس گروپ میں 1لاکھ 51ہزار 989 امیدواروں نے سالانہ امتحانات میں شرکت کی۔

ان امتحانات کے دوران چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ،قائم مقام سیکریٹری بورڈو ناظم امتحانات، ڈپٹی سیکریٹری و دیگرافسران پر مشتمل ویجیلنس ٹیموں نے امتحانی مراکز کے دورے کئے۔ انہوں نے کہا کہ پر عزم امتحانات کا انعقاد، میڈیا، والدین، سینئر اساتذہ پر مشتمل ٹیموں اور بورڈ کے عملے کو جاتا ہے جن کی دن رات کوششوں نے ثابت کیا کہ شفاف امتحانات کرانا ناممکن نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جن امتحانی مراکز سے نقل اور دیگرمعاملات کی شکایات موصول ہوئی ہیں ان سینٹرز کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔ آئندہ امتحانات میں اور زیادہ بہتری لانے کیلئے مزید کام کیا جائے گا۔ چیئرمین میٹرک بورڈ نے بتایا کہ کاپیوں کی جانچ پڑتال کا کام بھی شروع ہو گیا ہے۔

چیئرمین بورڈ نے بتایاکہ اس سال نقل میں ملوث افراد کو خصوصی انتظامات کے باعث کا کھل کر موقع نہیں مل سکا امتحانات کے دوران تمام اداروں کا تعاون حاصل رہا۔

ملتان: ملتان بورڈکےتحت انٹرمیڈیٹ سال اوّل ودوم کےامتحانی شیڈول جاری کردیاگیاہے۔

بورڈ کے مطابق امتحانات دوگروپس میں ہونگے گروپ ون کاپہلا پرچہ سائیکلوجی کا18جون کو ہوگا۔

جبکہ گروپ ٹو کاپہلا پرچہآئوٹ لائنز آف ہوم اکنامکس کادوپہر30:1بجےہوگا۔

گیارہویں جماعت کا پہلا پرچہ 6جولائی کو ہوگا۔

دوسری جانب ملتان انٹر بور ڈ نے انٹرمیڈیٹ کےسالانہ پریکٹیکل کا شیڈول بھی جاری کیا ہےجس کے مطابق مختلف گروپس کےعملی امتحانات کا آغاز 16اگست سے ہوگا

 

راولپنڈی: راولپنڈی بورڈ نےانٹرمیڈیٹ سال اوّل ودوم کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔

شیڈول کےمطابق بارہویں جماعت کے امتحانات کاآغاز18جون سے ہوگاجو4جولائی تک جاری رہے گاجبکہ گیارہویں جماعت کے امتحانات6 سے20 جولائی تک ہونگے۔

دونوں جماعت کے امتحانات دو گروپس میں ہونگے۔مارننگ گروپ کا پرچہ صبح 30:8 بجے اورایوونگ کا پرچہ دوپہر
30:1 بجےشروع ہوگاجمعۃ المبارک کو دوپہرکی شفٹ کا پرچہ 30:2 بجے شروع ہوگا۔

رالپنڈی بورڈ نے طلبا و طالبات کوہر پرچے سے آدھاگھنٹہ قبل امتحانی مراکز پہنچنے کی ہدایت کی ہے بصورت دیگرانہیں سنٹرمیں بیٹھنےکی اجازت نہیں ہوگی نیز اگرکوئی امیدوار کسی بھی وجہ سے کمرہ امتحان احتجاجاً چھوڑےگا تو کسی بھی صورت اس کا پرچہ نہیں لیا جائےگا،امتحانی مراکزکے 100 گزکی حدود میں موبائل فونز کےاستعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔

کراچی: وفاقی اردو یونیوسٹی کی نظامتِ اعلیٰ تعلیم وتحقیق(GRMC)کے(49th)اجلاس کی(نشست دوم) شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹراطہرعطاءکی زیرِ صدارت منعقدہوا۔

اجلاس میں رئیس کلیہ سائنس وٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹرمحمدزاہد،رئیس کلیہ فنون، تعلیمات ومعارفِ اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین،رئیس کلیہ نظمیات کاروبار، تجارت و معاشیات پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور صدیقی،شعبہ اردو ڈاکٹر یاسمین سلطانہ،شعبہ ریاضیاتی علوم ڈاکٹر مریم سلطانہ، شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ ڈاکٹر راحت اللہ بطور اراکین، انچارج کلیہ فارمیسی ڈاکٹر مہہ جبین،صدر شعبہ حیوانیات پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق،ناظم امتحانات غیاث الدین احمد بحیثیت مبصر اور قائم مقام رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی نے بطور سیکریٹری شرکت کی۔

اجلاس میں 8طلبہ کو پی ایچ ڈی کی اسناد تفویض کی گئیں جن میں انیلا قدیر بنت عبدالقدیر (کیمیاء)،سنبل سلیم بنت محمد سلیم (خردحیاتیات)،نبیلہ محمود بنت محمود الحسن،سائرہ قادربنت عبدالقادر (نباتیات)،ارم فضل بنت فضل الرحمن(ابلاغِ عامہ)،عرفان اللہ ولد رفیق اللہ فاروقی(اُردو)،شفق ایوب الجعفربنت محمد ایوب (تعلیمات) اور علی اصغر شاہ ولدسےّد مطلوب حسین شاہ(اردو) اسلام آبادشامل ہیں۔

17طلبہ کو ایم فل کی اسناد تفویض کی گئیں جن میں نازش کوثر بنت محمد رفیق(کیمیاء)،اقصیٰ علی بنت سید صنوبر علی،سکینہ جعفر بنت جعفر علی (حیاتی کیمیاء)،رابعہ نجم بنت نجم الحسن(طبیعیات)،مہوش خان بنت ہدایت رسول خان (بین الاقوامی تعلقات)، محمد یوسف ولد محمد رفیق (عربی)،امبر ناز بنت غلام حسین،فرحین شاکر بنت شاکر حسین (تعلیمات)۔

اسلام آباد کیمپس کے محمد یوسف ولد احمد،صائمہ حبیب بنت محمد حبیب خان (اردو)،رابعہ نور احمد بنت نور احمد خان،مرزا محمد ثناء الحق ولد مرزا عبدالحق بیگ مغل،سنعیہ قاسم بنت محمد قاسم،فاطمہ الیاس بنت محمد الیاس،راشد محمود ولد گل زمان(اسلامیات)، عتیق الرحمن ولد عبداللہ خان(معاشیات) اور عدنان عالم ولد عبدالہادی خان (اطلاقی طبیعیات) شامل ہیں۔

جبکہ اسلام آباد کیمپس کے12طلبہ کو ایم ایس کی سند تفویض کی گئیں جن میں شوکت رحیم ولد عبدالرحیم قاصد،نصر اللہ خان ولد مثل خان،ریحان اکرم ولد محمد اکرم خان،عاطف حسین ولد نور حسین،وقاص احمد ولد محمد یوسف،راؤ کامران جاوید ولد راؤ جاوید صابر،محمد رفاقت خان ولد محمد شوکت خان،تاج محمد ولد احمد شاہ،محمد زاہد حنیف ولد محمد حنیف(کمپیوٹر سائنس)،محسن محمود قریشی ولد امجدمحمود قریشی،سیدمحمد بلال ولد منہاج الدین اور عبداللہ عمر ولد محمد بشیر(شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ) شامل ہیں۔