Thursday, 10 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(کراچی)معروف کرنسی ڈیلر جاوید خانانی کے اہل خانہ نے کہاہے کہ انہیں بجلی کا جھٹکا لگا جس کے باعث وہ عمارت سے گر گئے,ہسپتال ذرائع کا کہناہے کہ موت کی تصدیق ہوتے ہیں اہل خانہ لاش کو لے کر چلے گئے ۔

ہسپتال ذرائع کے حوالے سے میڈیا کیو بتایاگیا ہے کہ جاوید خانانی کو جب ہسپتال لایا گیا تو ان کی موت ہو چکی تھی اورموت کی تصدیق ہوتے ہیں ان کے خاندان والے تقریباً پانچ منٹ کے بعد پوسٹ مارٹم کیے بغیر لاش کو لے گئے،ہسپتال میں خاندان والوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمار ت پر ان کو کرنٹ لگا جس کے باعث وہ نیچے گر گئے اور ابتدائی طبی امداد کے دوران ان کے ناک اور کان سے خون بہہ رہا تھا ۔

پولیس کا کہناہے کہ وہ اہل خانہ سے درخواست کرے گی کہ پوسٹ مارٹم کروایا جائے لیکن اس کا حتمی فیصلہ خاندان والو ںنے ہی کرنا ہے ۔واضح ہے کہ جاوید خانانی پر ایف آئی میں منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات چل رہی تھیں ۔

 

 


ایمزٹی وی(اسالام آباد)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمان ملک نے کہاہے کہ افغان صدر اشرف غنی بھارتی وزیراعظم مودی کی زبان بول رہے ہیں ،وہ مودی کی خوشنودی حاصل کرنے کی کرشش کر رہے ہیں ۔
سینیٹررحمان ملک نے افغان صدراشرف غنی کے پاکستان مخالف بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے افغانستان پر سب سے زیادہ احسانات ہیں ،اشرف غنی یہ بھول گئے ہیں ،اشرف غنی اپنے ملک میں افغان طالبان کے سامنے ناکام ہوچکے ہیں،افغان صدر اپنی نااہلی چھپانے کیلئے پاکستان کیخلاف زبان درازی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں سب سے زیادہ ہیں،افغانستان نے بھارت کے ایماپرملا فضل اللہ اوردیگرکوپناہ دی۔ ان کا کہناتھا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستانی مشیرخارجہ کا لہجہ سخت ہونا چاہیے تھا۔رحمان ملک کا کہناتھا کہ بھارت اورافغانستان کے پاکستان مخالف گٹھ جوڑ کا پہلے ہی کہہ چکا ہوں۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم)بھارتی ایجنٹوں نے جنوبی کشمیر میں ایک اور تعلیمی ادارے کو نذر آتش کر دیا۔ گزشتہ مہینے سے وادی میں نذر آتش کئے گئے اسکولوں کی تعداد 35ہو گئی ہے۔

اتوار کے روز نا معلوم ایجنٹوں نے کوکر ناگ کے علاقہ ناڑ سنگڑ لارنو میں قائم گرنمنٹ ہائی اسکول کو آگ لگا دی۔ آگ کی اس وارادت میں اسکول کی عمارت مکمل طور پر جل کر راکھ بن گئی۔ علاقہ دور افتادہ ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے والے فائر انجن نہ پہنچ سکے۔ تا ہم مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم) نل اسپرٹ کی مشہور و معروف عوامی سماجی شخصیت اور ماہر امور نوجوانان سید ذیشان حیدر شیرازی نے کہاہے کہ پاکستان کے تعلیمی نظام کی اصلاح کیلئے انقلابی تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ذہین اور باصلاحیت نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع مل سکے۔

ان خیالات کا اظہارسید ذیشان حیدر شیرازی نے صحافیوں سے موجودہ نظام تعلیم پر گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تعلیمی نظام میں ا میر اور غریب میں فرق کر کے قوم کوطبقوں میں تقسیم کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے متوسط طبقہ احساس کمتری اور محرومی کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ طبقاتی نظام تعلیم محب وطن اور نڈر قیادت فراہم کرنے سے قاصر ہے۔ملکی تعلیم نظام میں اصلاح کے لیے عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے تاکہ ملک کو محب وطن ، کرپشن سے پاک اور نڈر قیادت میسر آسکے۔

ذیشان حیدر شیرازی نے کہا کہ اگرہمارے ملک میں یکساں نظام تعلیم اور قومی زبان کا نفاذ کر دیا جائے تو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم اور تعلیمی سہولیات موجو دہ ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن ہمارے ہاں تعلیم اور تعلیمی اداروں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے سرکاری تعلیمی ادارے تباہی و بربادی کا شکار ہیں جبکہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں بھاری فیسوں کی وجہ سے ایک بڑا طبقہ تعلیم جیسے زیور سے محروم ہے۔‎

 

 


ایمزٹی وی(لاہور)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں کچھ لوگوں نے ملک کے چہرے کو مسخ کرنے کی کوشش کی ،سیاست میں اختلاف کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے۔
پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے لاہور میں داتا دربار پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بڑی تعداد میں لوگ ان کے پیغام سے جڑ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ رنگ ،نسل، زبان اور مسلک کی بنیاد پر تفریق تو رہے گی ،اسے دشمنی اور نفرتوں میں بدلنے سے روکنا ہو گا۔مصطفی ٰ کمال نے کہا پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے مگر وزرا کی ذمہ داری ترقیاتی کاموں کا افتتاح نہیں قانون سازی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ دن جلد آئے گا جب لاہور کا بیٹا کراچی میں اورکراچی کا بیٹا لاہور میں آزادی سے گھومے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹاون کے وقت رحمان بھولا ایم کیو ایم کا سیکٹر انچارج تھا۔ان کا کہنا تھا کہ رکنیت فارم بھرنا سب کا حق ہے ، کسی کو اپلائی کرنے سے نہیں روکا جا سکتا۔

 

 


ایمزٹی وی(لاہور) بلاول بھٹوزرداری نے پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب پر لاہور بلاول ہاﺅس میں پارٹی پرچم والا کیک کاٹا ،بلاول بھٹو نے مراد علی شاہ اور شیریں رحمان کو بھی اپنے ہاتھوں سے کیک کھلایا ۔

اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو بھٹو کا کہناتھا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نیشنل ایکشن پلان ناکام بنادیاہے ،تخت رائے ونڈ سنو ابھی صرف لاہور سے آواز اٹھی ہے کل پورے ملک سے اٹھے گی ،ہر طرف گونواز گوکا نعرہ لگے گا۔

انہو ں نے کہا کہ اگر ہمارے چار مطالبات نہ مانے گئے تو 27دسمبر کو دمادم مست قلندر ہو گا۔بلاول بھٹو نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ سب نے مل کر میرا ساتھ دیا تو 2018میں آپ کا وزیراعظم میں ہوں گا۔

 

 


ایمزٹی وی(بزنس) معروف بزنس مین اور فاریکس کمپنی خانانی اینڈ کالیا کے ڈائریکڑ جاوید خانانی عمارت سے گرکر جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق معروف فاریکس کمپنی خانانی اینڈ کالیا کے ڈائریکٹر جاوید خانانی محمد علی سوسائٹی میں اپنی زیر تعمیر عمارت کی آٹھویں منزل سے گر کر شدید زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ دوسری جانب ایس پی گلشن ڈاکٹر فہد کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ خود کشی معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 2008 اور 2009 میں خانانی اینڈ کالیا شدید مالی بحران کا شکار رہی جب کہ جاوید خانانی منی لانڈرنگ کے الزام میں ایف آئی اے سیل میں بھی رہ چکے ہیں۔

 

 


ایمزٹی وی()سوشل میڈیا کی دنیا میں جہاں ایسی سائٹس موجود ہیں جو سب کے لیے ہیں، جیسے فیس بک، ٹوئٹر، یوٹیوب وغیرہ، ویسے ہی ایسی سائٹس بھی سامنے آرہی ہیں جو یوزرز کے کسی خاص گروہ کے لیے مخصوص ہے۔ ایسی ہی ایک سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ حال ہی میں سامنے آئی ہے جو دل کے مریض خواتین وحضرات کے لیے خصوصی طور پر بنائی گئی ہے۔

اس سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ کی تخلیق کار سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک فارماسیوٹیکل کمپنی ہے۔ اس فارماسیوٹیکل کمپنی نے جب اپنی متعارف کردہ ایک دوا، جو امراض قلب کے مریضوں کے لیے بنائی گئی تھی، کی مارکیٹنگ شروع کی تو اسے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ناقدین کا کہنا تھا کہ اس دوا کے تشہیری عمل میں نہایت منفی انداز اختیار کیا گیا ہے۔

اس تنقید کو پیش نظر رکھتے ہوئے کمپنی نے اپنی دوا کو پروموٹ کرنے کے لیے ایک الگ انداز اپنایا۔ اس نے امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن سے شراکت کی اور اداکارہ اور گلوکارہ Queen Latifah کو اپنی مہم کا حصہ بناتے ہوئے سرگرم ہوگئی۔ اس مقصد کے لیے کمپنی نے جہاں مختلف ایونٹس کا انعقاد کیا اور مین اسٹریم میڈیا کا سہارا لیا وہیں امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ پر اپنا مواد بھی پیش کیا۔ بعدازاں اس کمپنی نے فیس بک پر ایک پینل ڈسکیشن کا اہتمام کیا، جسے عالمی یوم قلب پر پیش کیا گیا۔
اب اس کمپنی نے ایک سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ بنائی ہے جو ہارٹ فیل ہوجانے کے مریضوں کے لیے مخصوص ہوگی۔ HF (یعنی ہارٹ فیلیئر) کے نام سے سامنے آنے والی اس سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ کی تشکیل کا مقصد یہ ہے کہ کمپنی دل کے مریضوں سے رابطے میںرہے، انھیں حرکت قلب متاثر ہونے کی صورت میں ریسورسز فراہم کیے جائیں اور ماہرین طب کی آراء اور علاج تک رسائی فراہم کی جائے۔

اس سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر مختلف سیکشنز ہیں، جن میں دل کے مریضوں کی کہانیوں اور ان کے باہمی تبادلۂ خیال کے فیچرز شامل ہیں۔ سائٹ کا ایک سیکشن دل کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والوں کے لیے مختص ہے، جہاں وہ ایک دوسرے سے تبالۂ خیال کرسکتے ہیں۔
کمپنی نے اپنی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ کے لیے کمیونٹی مینیجرز کی ایک ٹیم مقرر کی ہے، جو اس سائٹ کی دیکھ بھال کرتی ہے، اس کے ساتھ طبی ماہرین بھی اس سائٹ سے وابستہ اور اس کی ٹیم کا حصہ ہیں۔
فی الوقت اس سائٹ پر صرف امریکا سے تعلق رکھنے والے افراد اپنا اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔ اس سائٹ کا کونٹینٹ صرف اس سے وابستہ ہونے والے صارفین ہی دیکھ سکتے ہیں۔ ایک خاص بات یہ کہ امراض قلب کے شعبے سے وابستہ ڈاکٹر اس سائٹ اپنی اس حیثیت میں اکاؤنٹ نہیں بناسکتے۔ تاہم وہ بہ طور مریض یا تیماردار اس سائٹ کا حصہ بن سکتے ہیں۔

 

 


ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)موبائل فون کے ذریعے جدید 360 ویڈیو بنانے والے کیمرے اب تک بہت مہنگے ہیں جن کی قیمت 300 ڈالر (30 ہزار پاکستانی روپوں) کے لگ بھگ ہے لیکن ’’انسٹا 360 ایئر‘‘ اس سے کہیں کم قیمت میں اسی معیار کی 360 ویڈیو بنانے کی سہولت فراہم کرے گا۔

اس کیمرے کا ایک ورژن پہلے ہی ایپل آئی فون کے لیے ’’انسٹا 360 نینو‘‘ کے نام سے دستیاب ہے جب کہ اس کا اگلا ورژن اینڈروئیڈ فونز کے لیے ہوگا جس کی تمام صلاحیتیں انسٹا 360 نینو جیسی ہی ہوں گی البتہ وہ صرف 99 ڈالر سے 119 ڈالر تک میں خریدا جاسکے گا۔

insta360 air 01 1480751883

انسٹا 360 ایئر کے ذریعے اینڈروئیڈ اسمارٹ فون صارفین نہ صرف 360 ویڈیو کلپس ریکارڈ کرسکیں گے بلکہ وہ انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر براہِ راست (لائیو) نشر بھی کرسکیں گے۔ یہ2K اور 3K معیار کی 360 ویڈیوز بناسکتا ہے یعنی ان کا معیار HD سے زیادہ لیکن 4K سے کچھ کم ہوگا۔

360 ویڈیو بنانے کے لیے اس میں 2 چھوٹے چھوٹے کیمرے ایک دوسرے سے مخالف سمتوں میں نصب ہیں جب کہ اس کا سافٹ ویئر نہ صرف ان دو علیحدہ علیحدہ ویڈیوز کو ایک دوسرے سے منسلک کرتا ہے بلکہ ویڈیو بناتے دوران آنے والے جھٹکوں سے پیدا ہونے والی دھندلاہٹ کم کرکے ویڈیو کا معیار برقرار رکھ سکتا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)اداکارہ ماہرہ خان نے صبا قمر کومستقبل کی فلمی سپراسٹار قرار دیدیا۔ انھوں نے امریکا میں ہونیوالے پہلے پاکستانی فلم فیسٹیول میں فلم ’’ لاہور سے آگے‘‘ دیکھنے کے بعد اپنے ٹوئٹرپیغام میں صبا قمر کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا وہ آنے والے وقت کی سپراسٹار ہیں۔


اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم میں صبا قمر نے لاجواب اداکاری سے میرا دل جیت لیا ہے۔ ماہرہ خان نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے اچھے کام کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ امریکا کی ریاست نیویارک میں پاکستانی فلموں پرمشتمل فلمی میلہ شروع ہوچکا ہے۔