Thursday, 10 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ نے گیارہویں جماعت کےسالانہ امتحانات کےنتائج کااعلان کردیاہے۔

نتائج آفیشل ویب سائٹ پراپلوڈ کردی گئی ہیں۔

نتائج جاننے کےلئے FB(Space) roll no لکھ کر 5050پرسینڈ کریں۔

نئی دہلی: ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارتی وزیرنےپاکستان اوربھارت کےمیچ کومنسوخ کرنےکامطالبہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کےمطابق بھارتی یونین منسٹر گری راج سنگھ کی جانب سے دونوں ممالک کے تعلقات کے تناظر میں پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بھارتی وزیر گری گراج سنگھ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا شیڈول میچ نہیں ہونا چاہیے۔

بھارتی وزیر کے ساتھ ان کے دیگر دو وزرا نے بھی پاک بھارت میچ منسوخ کرانے کے لیے اس پر کابینہ میں بحث کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں گری راج سنگھ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آئندہ دنوں میں ہونے والے میچ کو کسی اور سوچ کے ساتھ دیکھنے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اس وقت اچھے نہیں ہیں۔

خیال رہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ 24 اکتوبر بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔

 

کراچی: کورونا وبا کے دوران اضافی فیس وصولی کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران سرکاری وکیل کاکہنا تھاکہ تحقیقات اور کارروائی کے لیے محکمہ تعلیم سے افسر تعینات کیا جائے گا۔

سرکاری وکیل کی جانب سے اضافی وصولی کا اعتراف اضافی فیس وصول کرنے والے اسکولز کے خلاف کارروائی کی استدعا بھی کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے کورونا وبا کے دوران بیس فیصد فیس میں کمی کرنے کا حکم دیا تھاکئی اسکولز ایسے ہیں جو اضافی وصول کر چکے ہیں۔

اضافی فیس کےحوالےسے وزیر اعلی سندھ کو تعیناتی کے لئے سمری ارسال کردی گئی ہے ۔ وزیر اعلی سندھ کی منظوری کے بعد اضافی فی وصولی کے خلاف کارروائی شروع ہوگی ۔

عدالت نے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت تین ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔ رشید اے رضوی سینٹر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی

پشاور: خیبرپختونخواہ میں5روزہ مہم کاآغازآج سے ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں بچوں کےپیٹ کے کیڑوں کے خاتمےکی مہم آج سے شروع کردی گئی ہے

مہم مالاکنڈ، مردان، پشاور اور ہزارہ ڈویژن کے22اضلاع کےسرکاری اسکولوں میں 18سے22اکتوبر تک جاری رہے گی۔

اس مہم کے دوران5 سال سے 14 سال کی عمرکے 78 لاکھ بچوں کو خوراک دی جائے گی۔

اس حوالے سے وزیرتعلیم خیبرپختونخواہ شاہرام خان ترکئی کاکہنا ہے کہ صحت مند بچہ،فعال بچہ معیاری تعلیم کے لیےصحت ایک شرط ہے۔

انہوں نے تمام والدین سےبچوں کوخوراک پلانےکی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ کسی بھی قریبی اسکول جاکر یہ خوراک پلاسکتے ہیں۔

واضح رہے یہ مہم محکمہ صحت کےپی کے کی جانب سے شروع کی گئی ہے۔

 

لاہور: پنجاب یونیورسٹی شعبہ انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکشن اسٹیڈیز کے پی ایچ ڈی امیدواروں نے وائس چانسلر کو درخواست جمع کرا دی کہ20سوالات سلیبس سے باہر آئے۔

طلبا کو 20نمبر اضافی دئیے جائیں، طلبہ نے درخواست میں مزید کہا پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات نےیہ تاثرکیوں دیاکہ این ٹی ایس امتحان لےرہا ہے۔

امتحان ڈین آفس نے لیا، سوالات ڈین آفس نے بنوائے اور چیک کئے ،انگریزی کا حصہ تین دن پہلے شامل کیا گیا مگر تمام طلبا کو اطلاع تک نہیں دی گئی۔

انگریزی میں جغرافیہ کے سوالات کیوں شامل کئے گئے ، ابلاغیات کے بجائے نفسیات اور علوم انسانی کی تھیوریاں شامل کی گئیں،اس کے علاوہ میڈیا لاز کی جگہ آئینی لاز کے سوالات شامل کئے گئے ۔

لاہور : یوایم ٹی کےشعبہ ٹی وی اینڈریڈیوکےزیراہتمام پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کےتحت ویمن سیفٹی ایپ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ایس پی عاصم جاسرہ، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر فاخرہ ارشاد اور مس عروبا نے شرکت کی۔

ایس پی عاصم کا کہنا تھا خواتین ہراسمنٹ سمیت دیگر جرائم پر قابوپانے کیلئےہم نے ویمن سیفٹی ایپ متعارف کرائی ہے ،مجموعی طور پر پنجاب پولیس میں بہت بہتری آئی ہے لیکن روایتی طریقوں سے پولیسنگ آگے نہیں بڑ ھ سکتی لہٰذا ہمیں پولیس کے نظام میں ٹیکنالوجی کے ذریعے جدت لانا ہوگی ۔

ہیڈ او سی ایم ثاقب اختر نے وفد کو یو ایم ٹی میں خوش آمدید کہا۔

لاہور :پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیرالدین میڈیکل کالج کے 8کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر نے کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

اس ضمن میں پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفریدظفر نے ریگولر ہونے والےملازمین کو مبارکباددیتےہوئےکہاحکومت پنجاب کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئےاحکامات جاری کئے ہیں ۔

گریڈ1سے 15تک کے مذکورہ ملازمین گزشتہ 3سال سے کنٹریکٹ کی بنیادپراپنےفرائض سر انجام دے رہے تھے ۔

اسلام آباد: پنجاب گروپ آف کالجزکےزیراہتمام اساتذہ کوان کی طویل تعلیمی خدمات پرخراجِ تحسین پیش کرنےکیلئےخصوصی تقریب کاانعقادکیاگیا۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم وجیہہ قمر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شیر احمد ستی نے تقریب میں مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔

جبکہ ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز پروفیسر چوہدری محمداکرم نے صدارت کی۔

وجیہہ قمر نے کہا تعلیم کے شعبے میں پنجاب کالج نے منفرد اور نمایاں خدمات انجام دی ہیں، باشعور اور مہذب معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، اساتذہ کے نام پر منعقدہ یہ تقریب اس باوقار شعبے سے منسلک تمام شخصیات کی بہترین خدمات کا برملا اعتراف ہے۔

ہماری حکومت یہ کوشش کرے گی کہ شعبہ تعلیم کے معیار کو بیوروکریسی کی سطح کے برابر لایا جائے اور لوگوں میں اس شعبے سے منسلک ہونے کی جستجو اور مزید لگن پیدا ہو۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شیر احمد ستی نے کہا کہ اساتذہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کر کے پنجاب کالج نے ایک بار پھر مثال قائم کی ہے۔

پروفیسر چوہدری محمد اکرم نے کہا کہ تعلیم کا فروغ اساتذہ کی انتھک محنت کے بغیر ممکن نہیں، پنجاب کالجز کے طلبا کی بورڈ میں نمایاں کارکردگی اساتذہ کی بھرپور محنت اور لگن کی عمدہ مثال ہے، میں ادارے سے منسلک تمام اساتذہ کی کاوشوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

 

لاہور: پنجاب بھرمیں ایس ایس سی پارٹ ٹوکےنتائج کااعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بورڈزآف چیئرمینز کمیٹی نے لاہور، راولپنڈی، بہاولپور، گجرانوالہ، ملتان، ساہیوال،ڈی جی خان، آزاد کشمیر، فیصل آباد، سرگودھا نے میٹرک پارٹ ٹو اور باہم کے سالانہ امتحانات برائے2021 کے نتائج کااعلان کردیا ہے۔

نتائج تمام بورڈز کی آفیشل ویب سائٹ پر اپلوڈکردی گئی ہے۔

طلبا اپنے نتائج ویب سائٹ پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

کراچی: پاکستان تحریک کے ممتاز رہنما شہید ملت خان لیاقت علی خان کی 70ویں برسی انتہائی عقیدت سےمنائی جارہی ہے

ان کی 70 ویں برسی کے موقع پر ان کے علیحدہ وطن کے لیے ان کے ناقابل فراموش اہم کردار کے لیے یاد کیا گیا۔

لیاقت علی خان نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن حاصل کرنے کے لیے قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ جدوجہد کی اور بعد میں اس کے پہلے وزیر اعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

لیاقت علی خان کرنل مشرقی پنجاب میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ سے حاصل کی۔
وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد 1923 میں برصغیر واپس آگئے۔ واپسی کے فورا بعد انہوں نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا۔ لیاقت علی خان 1926-1940 تک متحدہ صوبوں کی قانون ساز کونسل کے رکن رہے۔ وہ کونسل کی ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما بھی تھے۔

1946 میں ، وہ گورنر جنرل کی ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور ہندوستانی عبوری حکومت میں مسلم لیگ پارٹی کے رہنما کے طور پر مقرر ہوئے۔ انہوں نے وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھالا ، وہ پہلے ہندوستانی وزیر خزانہ بنے۔

1947-48 کا بجٹ جو انہوں نے پیش کیا اسے پورے ملک میں غریب آدمی کا بجٹ کے طور پر سراہا گیا۔

14 اگست 1947 کو وہ پاکستان کے پہلے وزیر اعظم اور وزیر دفاع بنے۔

انہوں نے موثر طاقت کا استعمال کیا اور پاکستان کو اپنی تاریخ کے اہم ترین مرحلے کے دوران متحرک قیادت فراہم کی۔ 1950 میں انہوں نے نئی دہلی میں 'لیاقت نہرو معاہدہ' پر دستخط کیے تاکہ اقلیتوں کے مسئلے کو حل کیا جا سکے۔

خان لیاقت علی خان کو 16 اکتوبر 1951 کو راولپنڈی میں لیاقت باغ میں ایک جلسہ عام کے دوران قتل کر دیا گیا۔

پاکستان کے پہلے وزیر اعظم کراچی میں مزار قائد کے احاطے میں دفن ہیں