Friday, 11 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

دبئی: ٹوئنٹی20ورلڈکپ میں کہ 16 ٹیموں میں گھمسان کے مقابلوں کا محاذ تیار ہوگیا۔

16 ٹیمیںٹورنامنٹ 17اکتوبر سے 14 نومبر تک ابوظبی، دبئی، شارجہ اور مسقط میں میدان میں اتریں گی۔جبکہ فاتح ٹیم 14 نومبرکو چمچماتی ٹرافی تھامے گی ۔

ٹورنامنٹ کا پہلا راؤنڈ 8 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، 2 گروپس میں تقسیم ان سائیڈز میں مجموعی طور پر 12 میچز ہوں گے جنھیں یواے ای اور اومان میں بانٹا گیا ہے،مقررہ تاریخ تک رینکنگ میں ٹاپ 8 میں جگہ نہ بنا پانے والی بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے ساتھ آئرلینڈ، نیدرلینڈز، اسکاٹ لینڈ، نمیبیا، اومان، پاپوا نیوگنی ان ٹیموں میں شامل ہیں۔

4 ٹاپ ٹیمیں سپر 12 میں باقی 8سائیڈزکو جوائن کریں گی۔ اس گروپ کے تمام30 میچزیواے ای میں ہی ہوں گے، سپر 12 مرحلہ 14 اکتوبر سے شروع ہوگا، ٹیموں کو 6، 6 کے 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا،اس کے بعد 3 پلے آف گیمز ہوں گے، 2 سیمی فائنلز اور 14 نومبر کو فائنل شیڈول ہے۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس نے کہاکہ ہمیں ایونٹ بھارت میں نہ ہونے سے مایوسی ہوئی مگر محفوظ ترین انعقاد ہماری واحد ترجیح ہے،اس فیصلے سے ٹورنامنٹ کا انعقاد ایک ایسے ملک میں کرنے کا موقع ملے گا جہاں پر بائیوسیکیور ماحول میں ملٹی ٹیم ایونٹس منعقد ہوتے رہے ہیں۔

اس بار میگا ایونٹ کی میزبانی بھارت کوکرنا تھی تاہم ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال اور ٹیکس استثنیٰ کا معاملہ حل نہ ہونے پر مجبوراً منتقلی پر راضی ہونا پڑاجس کے بعدبھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ساروگنگولی ن ٹی20 ورلڈ کپ کی بھارت سے منتقلی کی تصدیق کر دی تھی البتہ میزبانی کا حق بدستور بھارت کے پاس ہی رہے گا۔

آئی سی سی پہلے ہی یواے ای کو متبادل وینیو قرار دیتے ہوئے تیار رہنے کا کہہ چکی تھی بعد ازاں حتمی طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میگا ایونٹ کے نئے وینیوز کا اعلان کردیا، جس کے بعد اومان بھی یواے ای کے ساتھ میزبانی میں شامل ہوگا۔

خیبر پختونخواہ: خیبر پختونخواہ میں تمام سرکاری / نجی اسکول، مدارس بند کرنے کااعلان کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم خیبر پختونخواہ شاہرام تراکئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اعلامیہ جاری کیا ہے

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کاکہناہے کہ صوبے بھر میںتمام سرکاری / نجی اسکول، مدارس اسکول یکم جولائی سے11 جولائی 2021 ء تک موسم گرمیا کی تعطیلات کے حوالے سےبندرہیں گے۔ گرمیوں کی چھٹیاں کچی جماعت سے لے کر 8 جماعت تک کے لئیے ہیں۔

ان کاکہنا تھاکہ صوبے میں گرمی کی شدت بڑھنے سے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا فیصلہ کیا گیا۔ اس فیصلے کا اطلاق کیڈٹ کالجز،ماڈل سکولز، مدارس،اورتمام اکیڈمیوں پر ہوگا۔

12 جولائی سے گرمیوں کی چھٹیوں کے اختتام پر تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دئیے جائینگے۔

9،10،11،12 کی جماعتیں امتحانات کی تیاری کے لئے جاری رہیں گی۔ کیڈٹ کالج اور نجی اسکول بند ہونے یا کھولنے کے سلسلے میں خود ہی اپنے شیڈول کا تعین کریں گے۔

کراچی: امتحانات شروع ہونے سے کچھ دن قبل ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔اس حوالےسےپاور ڈویژن ذرائع کاکہنا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے اور مختلف شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہوچکی ہے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث طلبا کوامتحانات میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اس حوالےسے طلبا کاکہنا ہے کہ شدید گرمی میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث امتحانات کی تیاری کیسے کریں۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق شارٹ فال کے باعث شہروں میں 8 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ ہوگی، آئیسکو کو 500 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے، اسلام آباد میں 6 گھنٹے اور راولپنڈی شہر میں 8 گھنٹے بجلی بند رہے گی، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہر 4 گھنٹے بعد ایک گھنٹہ بجلی بند رہے گی۔

واضح رہے ایک طرف طلبہ سراپا امتحانات کے خلاف سراپا احتجا ج ہیں تو دوسری جانب بجلی کی لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن کررکھی ہے۔

لاہور: وزیرتعلیم پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات کااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کاکہناہے کہ پنجاب بھرکے اسکول یکم جولائی سےیکم اگست 2021 ء تک تعلیمی ادارےبندرہیں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ چھٹی میں ، تمام بچے اور اہل خانہ حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں۔

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد: وفاقی نظامت تعلیمات نے بارہ روز کے لیے گرمیوں کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈائریکٹر اکیڈمک سعدیہ عدنان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے اٹھارہ جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔ دو اگست سے تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو جائیں گی۔ بارہ روز کی چھٹیوں میں ہی عید الاضحی کی تعطیلات بھی شامل ہیں۔

اعلامیہ میںپروموشن پالیسی بھی جاری کی گئی ہے جس میں پہلی سے ساتویں کلاسز کو بغیر امتحان پاس کرنے کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ ادارے میں ہی طلباء کی چار اسسمنٹ لی جائیں جن کا ریکارڈ محفوظ رکھا جائے۔

پالیسی میں کہا گیا ہے کہ اسسمنٹ کا نتیجہ جو بھی ہوکسی بھی طالب علم کو فیل نہیں کیا جائے گا۔ پروموشن پالیسی میں کہا گیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں صرف طلباء کو دی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق چھٹیوں کے دوران اساتذہ کو نئے یکساں سلیبس کی ٹریننگ دی جائے گی۔

تعلیمی حلقوں نے پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شدید گرمی میں تعلیمی ادارے کھولنا سمجھ سے بالا تر فیصلہ ہے۔

اسلام آباد: رواں سال پاکستان کا یوم آزادی ڈائمنڈ جوبلی کےطور پر بھرپور طریقے سےمنانےکااعلان کردیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن اور وزارت اطلاعات و نشریات کےاجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کا 75 واں یوم آزادی ڈائمنڈ جوبلی کےطور پر بھرپور طریقے سے منایا جائےگا۔

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمرکی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کااجلاس آج ہوگا جس فزیکل امتحانات کے حوالےسے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ، اجلاس میں موسم گرما کی تعطیلات ، طلباء کا فزیکل امتحانات کے خلاف احتجاج اور پروموشن پالیسی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور تمام صوبائی وزیر تعلیم بھی شریک ہونگے ۔

اس سے قبل فیض آباد میں آن لائن امتحانات کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کرنے والے طلبا کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے ایک درجن مظاہرین کو گرفتار کیا تھا جب کہ متعدد موٹرسائیکلیں ضبط کرلی گئیں۔ وہ حتمی امتحانات آن لائن کروانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

یا درہےبین الصوبائی وزیر تعلیم کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر تعلیم نے ایک بار پھر واضح کیا کہ اس سال بغیر کسی امتحان کے کسی بھی طالب علم کو اگلی کلاس میں ترقی نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا ، "نویں اور دسویں جماعت کے طلباء کے لئے امتحانات اس سال صرف ریاضی اور اختیاری مضامین کے لئے ہوں گے۔" انہوں نے مزید کہا کہ 11 اور 12 کے طلباء کے امتحانات صرف اختیاری مضامین کے لئے ہوں گے۔

او لیول امتحانات کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے شفقت نے بتایا کہ کیمبرج نے 26 جولائی کے بعد او لیول کے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی: جامعہ کراچی نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کےنتائج کااعلان کردیا گیاہے۔

نتائج کے مطابق ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کے امتحانات میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی طالبہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

امتحانات میں 253 طلبہ شریک ہوئے،250 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 03 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب98.81 فیصدرہا

بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل کے امتحانات میں بھی کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی طالبہ نےپہلی پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 104 طلبہ شریک ہوئے،97 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 07 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب93.27 فیصدرہا۔

کراچی: جامعہ کراچی نے ایم ایس،ایم فل،پی ایچ ڈی،ایل ایل ایم اور ایم ایس،ایم ڈی میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

کنوینرپوسٹ گریجویٹ ایڈمیشن2021 ء پروفیسر ڈاکٹر ناصر ہ خاتون کے مطابق جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات اور انسٹی ٹیوٹ/ سینٹرزمیں ایم ایس،ایم فل،ایل ایل ایم،پی ایچ ڈی،ایم ایس(سرجری) اور ایم ڈی میڈیسن میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 02 جولائی 2021 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

طلبہ مزید معلومات کے لئے  http://eduboard.uok.edu.pk/AdmissionPortal/Signin  سے رجوع کرسکتے ہیں جہاں پر پراسپیکٹس سمیت تمام تفصیلات موجود ہیں۔

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے ملک بھرکےتعلیمی اداروں میں موسم گرماکی تعطیلات کی تجویز دے دی۔

ذرائع کےمطابق این سی او سی کی جانب سے 18 جولائی سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کی تجویز پیش کی گئی ہے تاہم پنجاب نے اس سے اختلاف کیا ہے۔

این سی او سی نے اپنی تجویز میں 18 جولائی سے یکم اگست سے موسم گرما کی تعطیلات کا کہا ہے جب کہ پنجاب حکومت کا مؤقف ہےکہ موسم گرما کی تعطیلات ایک ماہ کے لیے دی جائیں جو 2 جولائی سے 2 اگست تک ہوں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اس حوالے سے اب بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس میں فیصلہ کیا جائے گا جو جلد طلب کیے جانے کا امکان ہے۔