Friday, 11 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: کراچی سمیت سندھ بھرمیں تعلیمی ادارےکل کھلیں گےیانہیں فیصلہ تاحال نہ ہوسکا.

تفصیلات کےمطابق وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی کاکہناہےکہ سندھ بھرمیں تعلیمی ادارےتاحکم ژانی بندکئےگئےتھے 7 جون سےاسکول کھولنے کافیصلہ ابھی نہیں کیاگیا.

انہوں نےمزیدکہاکہ اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس آئندہ ایک دووروزمیں ہوگا جس میں کوروناصورتحال کاجائزہ لیتےہوئےاسکول کھولنےیانہ کھولنےکافیصلہ کیاجائےگا. 

اجلاس میں امتحانات کےحوالےسےبھی فیصلہ ہوناہے. 

اسلام آباد: وفاق کےماتحت اسکولوں میں بغیرامتحانات کےطلبا کوپروموٹ کردیاگیا. 

تفصیلات کےمطابق وفاق کےماتحت تمام سرکاری اسکولوں میں پہلی سے چوتھی ,چھٹی اورساتویں جماعت کےبچوں کےامتحانات دیئےبغیرپروموٹ کرنےکافیصلہ کرلیاگیاہے اس حوالےسے وفاقی وزارت تعلیم نےڈائریکٹرجنرل وفاقی نظامت تعلیم کی سمری منظورکرلی ہے 

اس حوالےسےذرائع کاکہناہےکہ پہلی سےچوتھی,چھٹی اورساتویں جماعت کےطلباوطالبات کوبغیرامتحانات کےاگلی جماعت میں ترقی دی جائےگی جبکہ پانچویں اورآٹھویں جماعت کےامتحانات لازمی لئیےجائیں گے .

وزارت تعلیم کےحکام کاکہناہےکہ گزشتہ سال کےنتائج کی بنیادپربچوں کوپروموٹ کیاجائےگا.

جامعہ کراچی نے ایوننگ پروگرام کے چار طلبہ کے داخلےجعلی مارکس شیٹ جمع کرانے کی بناء پرمنسوخ کردیا۔

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق شعبہ امتحانات جامعہ کراچی سے تصدیق کرانے پرایوننگ پروگرام کے چار طلبہ کے داخلے برائے سال 2021 منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کی فلک صدیقی بنت محمد فضل صدیقی فارم نمبر368147،محمد اُسامہ نعیمی ولد محمد نسیم خان فارم نمبر367910،شہباز شکیل خان ولد شکیل اختر خان فارم نمبر363138 اور شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز کی سیدہ حاجرہ بصیر بنت سید عبدالبصیر فارم نمبر367148 کی مارکس شیٹ جعلی ثابت ہوئی جس کی بناء پر ان کے داخلے فوری طورپر منسوخ کیئے گئے ہیں۔

کراچی : جامعہ کراچی نے بی اے ایل ایل بی اوربی اے ایل ایل بی (آنرز)فائنل اور ایل ایل بی (فائنل) کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے بی اے ایل ایل بی(لاء) فرسٹ ایئرکے سالانہ امتحانات برائے 2020 ء اور بی اے ایل ایل بی (آنرز)فائنل اور ایل ایل بی (فائنل)ضمنی امتحانات برائے 2019 ء کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ 10 جون 2021 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

بی اے ایل ایل بی(لاء) فرسٹ ایئرکے امتحانی فارم 12750 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی اے ایل ایل بی (آنرز)فائنل اور ایل ایل بی (فائنل)کے امتحانی فارم 11600 روپے فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

امتحانی فارم جامعہ کراچی کے کیمپس میں واقع نیشنل بینک آف پاکستان،یوبی ایل،ایچ بی ایل، سندھ بینک اوربینک الفلاح کی برانچز سے 100 روپے کے عوض حاصل کئے جاسکتے ہیں۔طلبہ اپنے امتحانی فارم فیس واؤچر اور متعلقہ دستاویزات کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں

جامعہ کراچی نے بی کام ریگولر کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹرسیدظفرحسین کےمطابق بی کام ریگولرسالانہ امتحانات برائے 2020 ءکےلئےامتحانی فارم جمع کرانےکی تاریخ میں 10جون2021 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

بی کام سال اول،دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 6725 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول ودوئم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 11850روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔

امتحانی فارم جامعہ کراچی کے کیمپس میں واقع نیشنل بینک آف پاکستان،یوبی ایل،ایچ بی ایل، سندھ بینک اوربینک الفلاح کی برانچز سے 100 روپے کے عوض حاصل کئے جاسکتے ہیں۔طلبہ اپنے امتحانی فارم فیس واؤچر اور متعلقہ دستاویزات کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2014 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

کراچی: چئیرمین اسٹوڈنٹس ہیرنٹس ویلفئیر ایسوسی ایشن ندیم مرزا نےکہاہے کہ طلباء کے والدین اور اسکول اسٹاف کی ویکسینیشن مکمل ھونے تک پرائیویٹ تعلیمی ادارے نہ کھولے جائیں۔

کراچی میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے چئیرمین اسٹوڈنٹس ہیرنٹس ویلفئیر ایسوسی ایشن ندیم مرزا کاکہنا ہے کہشارٹ سلیبس، منی امتحانات سب فیس وصولی کا ٹوپی ڈرامہ ھے اس سال بچوں نے جتنا پڑھنا تھا پڑھ لیا اس لئے پہلی سے بارھویں بچوں کو بغیر امتحانات کے پروموٹ کر دیا جائے

پرائیویٹ تعلیمی ادارے فری شپ کے قانون کے تحت دس فیصد بچوں کو فری تعلیم دیں پرائیویٹ تعلیمی ادارے حکومت کا پہلے سے اعلان کردہ سات ماہ کا کرونا ڈسکاؤنٹ دیںمالی بجٹ 2021-22 میں سندھ حکومت بچوں کی تعلیم کی بحالی اور چھوٹے اسکولوں کی بحالی کے لئے کم از 100 ارب کے پیکج کا اعلان کرےسندھ حکومت بتائے کہ پچھلے سال کا 260 ارب کا تعلیمی بجٹ کہاں گیا

حکومت سندھ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی میں والدین کے نمائندے شامل کرےسرکاری تعلیم کی بحالی کے لئے فوری طور پر ٹاسک فورس بنائی جائےقانون کو فالو کرتے ھوئے ھر تعلیمی ادارے میں پیرینٹس کونسل تشکیل دی جائے۔

حکومت سندھ پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹر منسوب صدیقی اور رافعہ ملاح کو فوری برطرف کر ےنیب سندھ منسوب صدیقی اور رافعہ ملاح کے آمدن سے زیادہ اثاثوں کی تحقیقات کرے۔

اسلام آباد: رواں سال پاکستان کی میزبانی میں دنیا بھر میں ماحولیات کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

ہرسال 5 جون کوپاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحولیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے، اس سال عالمی یوم ماحولیات کا تھیم’’ قدرت ماحول کی بحالی‘‘ہے۔ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہیں جس نے قدرتی ماحول کی بحالی کیلئے بلین ٹری سونامی منصوبہ سمیت متعدد پروگرام ترتیب دیکر ان پر عملی کام کا آغاز کردیا ہے۔

اقوام متحدہ نے حکومت پاکستان کے گرین اینی شیٹیو اور ماحول دوست اقدامات کو سراہتے ہوئے پہلی بار پاکستان کو عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی دی ہے جو ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔

کراچی: انٹر بورڈز چیئرمینز کمیٹی نے صرف اختیاری مضامین کا امتحان لینے پر تحفظات کا اظہار کردیا

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انٹر بورڈز چیئرمینز کمیٹی پاکستان کا اجلاس ہوا ۔اجلاس کے دوران رواں سال بورڈ امتحانات کا معاملہ زیر غور آیا اختیاری مضامین کے حوالے چیئرمینز نےتحفظات کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ طلبا کے عملی امتحانات نہ لیے تو صرف تھیوری پر نمبرز کیسے دینگے میٹرک میں دو اختیاری مضامین کے امتحان پر طلبا کے نمبرز کی شرح کیسے طے کرینگے؟جو طلبا اپنے گزشتہ نتائج کو بہتر کرنا چاہتے ہیں اور لازمی مضامین میں کرنا چاہتے ہیں وہ کیا کرینگے ؟جو طلبا لازمی مضامین میں لائق ہیں انہیں اس فارمولے سے نقصان ہوگا۔

اجلاس میں طے پایا کہ اختیاری مضامین کے امتحانات کے بعد جو طلبا لازمی پرچوں کے امتحانات دینا چاہتے ہیں ان کے وہ پرچے لیے جائیں گے سندھ کے بورڈز کا اجلاس آئندہ دو روز میں منعقد ہوگاسندھ کے علاوہ باقی صوبے پرانے طرز پر امتحان لینگے سندھ نئے طرز پر امتحان لے گا۔

 

لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے نجی و سرکاری اسکولوں کے اوقات کار جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں تمام نجی و سرکاری اسکولوں کے اوقات کار جاری کردیئے گئے ہیں جس کا نوٹیفکیشن جاری بھی کیا جاچکا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق گرلز اسکولوں میں نرسری تاآٹھویں جماعت تک اسکولوں کے اوقات کار صبح7:15 سے11:15 اور نویں سے بارہویں جماعت کی کلاسزصبح7:15سے 11:45 تک ہونگی۔

جبکہ بوائز اسکولز کے اوقات کارمیں 15 منٹ کا فرق رکھاگیاہے جس کے مطابق نرسری تاآٹھویں جماعت تک اسکولوں کے اوقات کار صبح7:30 سے 11:30 اورر نویں سے بارہویں جماعت کی کلاسز7:30 سے12:00بجے تک ہونگی۔

باقی اضلاع کے سی ای اوز بھی اسکول ٹائم کانوٹیفیکیشن خودجاری کریں گے۔

 

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن6 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں 9 جون سے شروع ہونگے جو ۲۴ جون تک جاری رہیں گے۔

کوالیفائر اور ایلیمنٹر 1 سمیت ایونٹ کے دوران 6 ڈبل ہیڈرز کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے میچز یو اے ای وقت کے مطابق رات 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے) شروع ہوں گے، ڈبل ہیڈرز والے روز پہلا میچ یو اے ای وقت کے مطابق شام 5 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے) شروع ہوگا۔ ڈبل ہیڈرز والے روز دوسرا میچ رات 10 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجے) شروع ہوگا جب کہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کا مکمل شیڈول کچھ دیر بعد جاری کیا جائے گا۔