اتوار, 05 مئی 2024


اپنی اقدار کو اچھی طرح جانتا ہوں، جان ابراہم

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جان ابراہم کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے ہے اس لئے وہ اپنی اقدار کو اچھی طرح جانتے ہیں۔بالی ووڈ اسٹار جان ابراہم نے فلمی کیرئیر کاآغاز 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’جسم‘‘ سے کیا لیکن انہیں شہرت فلم ’’دھوم‘‘ سے حاصل ہوئی جس کے بعد انہوں نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ جان ابراہم نے فلموں میں متعدد اہم کردارادا کئے لیکن وہ ایکشن ہیرو کی حیثیت سے ہی پہچانے گئے تاہم فلموں میں بھاری معاوضہ لینے کے باوجود وہ خود کو اب بھی متوسط طبقے کا فرد ہی قرار دیتے ہیں۔

ممبئی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جان ابراہم کا کہنا تھا کہ لوگ اکثر پوچھتے ہیں کہ میں ایوارڈز کی تقریبات میں نہیں جاتا لیکن فلاحی سرگرمیوں میں ضرورحصہ لیتا ہوں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے والدین کا تعلق متوسط گھرانے سے ہے اور میں اب بھی خود کو متوسط طبقے سے ہی سمجھتا ہوں، اسی لیے اپنی اقدار کو اچھی طرح جانتا ہوں اور نوجوانوں سے بھی کہوں گا کہ وہ اپنی اقدار کوکبھی نہ کھوئیں۔ واضح رہے کہ اداکار جان ابراہم ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’’ڈشوم‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment