اتوار, 05 مئی 2024


پاکستانی کامیڈین کی’’دی کپل شرما شو‘‘دھواں دار انٹری

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ)معروف پاکستانی کامیڈین نسیم وکی بھارتی ٹی وی کے مشہور کامیڈی شو ’’دی کپل شرما شو‘‘ میں شامل ہوگئے۔ پاکستان کے فنکار بھارت کی شوبز انڈسٹری کے ہرشعبے میں قسمت آزمائی کررہے ہیں جس میں اداکاری ، گلوکاری اور کامیڈی شامل ہے جب کہ پاکستانی اداکاروں اور گلوکاروں کے بعد اب کامیڈین بھی بھارتی چھوٹی اسکرین پر پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔

پاکستان کے معروف کامیڈین نسیم وکی نے بھارت کے مشہور کامیڈی شو’’دی کپل شرما شو‘‘ کو جوائن کرلیا ہے جس کے بعد وہ جلد ہی شو میں مسکراہٹیں بکھیرتے نظر آئیں گے جب کہ شو میں ان کے ساتھ ’’بوا‘‘ کے نام سے مشہور اداکارہ اپاسانا سنگھ کو بھی کاسٹ کرلیا گیا ہے جس میں دونوں اداکار میاں بیوی کا کردار نبھائیں گے۔

گزشتہ دنوں دونوں اداکاروں کی جوڑی نے شو کی شوٹنگ میں حصہ لیا جس کے بعد دونوں اداکاروں کی شو کے لیے ریہرسل کرتے ہوئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔ کامیڈین نسیم وکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شو میں شامل ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment