جمعرات, 02 مئی 2024


فلم ''ڈونٹ برید'' نے امریکی باکس آفس پردھوم مچادی

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) فلم نے تین دن میں دو کروڑ اکسٹھ لاکھ ڈالر کما لئے۔ فلم ''سوئی سائڈ سکواڈ'' دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ فلم چھبیس اگست کو نمائش کے لئے پیش کی گئی۔ فلم تین چوروں کے گرد گھومتی ہے جو چھوٹی موٹی وارداتوں پر گزارہ کرتے ہیں۔ انہیں ایک سابق فوجی کے بارے میں پتہ چلتا ہے کہ اسکے پاس تین لاکھ ڈالر ہیں وہ یہ رقم چرانے کے لئے اسکے گھر میں داخل ہوتے ہیں اور پھر پھنس جاتے ہیں۔ تین ہفتے پہلے نمبر پر رہنے کے بعد کامک بک کہانی پر مبنی فلم   سوئی سائڈ سکواڈ   دوسرے نمبر پر آ گئی جبکہ اینیمیٹڈ فلم   کوبو اینڈ دی ٹو سٹرنگز   تیسری پوزیشن پر رہی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment