جمعرات, 02 مئی 2024


ایدھی پر بننے والی فلم جلد منظرعام پر

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاکستانی فلم پروڈیوسر حامد سلمان ڈاکٹر عبدالستار ایدھی پر فلم بنائیں گے جس میں بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ ایدھی کا کردار نبھائیں گے.

تفصیلات کے پروڈیوسر حامد سلمان کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ معروف فلاحی رہنما اور ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹرعبدالستار ایدھی کی زندگی پروہ فلم بنائیں گے اور اس فلم میں ایدھی کا کردار نامور ادکار نصیرالدین شاہ کریں گے.

ان کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی مرحوم نےامن ،محبت،انسانیت اور بھائی چارے کے ذریعے عالمی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کیا،یہ فلم ان کو خراج عقید ت پیش کرنے کی ایک کوشش ہے.

انہوں نے بتایا کہ یہ فلم ’’آئی ایم ایدھی‘‘ کے نام سے بنائی جائےگی،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو ایسی ہی معیاری فلموں کی ضرورت ہے جس کے لیے ذریعے ہم اپنے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرسکتے ہیں.

واضح رہے کہ فلم پرڈیوسر حامدسلمان کہنا ہے کہ فلم کی آمدنی کا دس فیصد ایدھی فاونڈیشن کو دیا جائے گا تاہم فلم کرنے یا نا کرنے سے متعلق نصیر الدین شاہ کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment