بدھ, 01 مئی 2024


شاہ رخ خان کے گھر کی تصاویر منظرعام پر

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے مہنگے ترین گھر’’منت‘‘ کی اندرونی تصاویر منظر عام پر آگئیں ہیں جنہوں نے دنیا بھر کو حیران کردیا ہے۔

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا گھر ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں 6000 اسکوائر فٹ پر قائم ہے جسے ’منت‘ بھی کہا جاتا ہے جب کہ کنگ خان کا گھر بالی ووڈ کے تمام اداکاروں کے گھروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ مہنگا ترین گھر ہے جس کی تزئین و آرائش 4 سال میں مکمل ہوئی ہے۔

mannat a 1472297176

کنگ خان کے گھر کو آرٹ اور تاریخ کا بہترین امتزاج کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیوں کہ اس کی تعمیر آرٹ اور تاریخ کو ملحوظ خاطر رکھ کر کی گئی ہے جب کہ گھر کو جاذب نظر بنانے کے لئے پورے گھر کی تعمیر میں سفید رنگ کا سنگ مرمر خصوصی طور پر استعمال کیا گیا ہے۔

mannat k 1472297178

شاہ رخ خان کا گھر20ویں صدی کے ثقافتی ورثے ’گریڈ تھری ہیریٹیج‘ کی بھی شاندار عکاسی کرتا ہے جس کی راہداریاں ہر طرف کھلتی ہیں جب کہ یہ شاندار گھر 5 کمروں پر مشتمل ہے۔ شاہ رخ خان نے ’منت‘ میں اپنے لیے جمنازیم بھی بنا رکھا ہے جس میں فٹنس اور کھیلوں کی سہولیات بھی موجود ہیں۔

mannat j 1472297178

کنگ خان نے اپنے مطالعہ کا شوق پورا کرنے کے لیے گھر میں ہی لائبریری قائم کر رکھی ہے جس میں دنیا بھر کی نایاب کتابیں بھی موجود ہیں۔

mannat g 1472297177 بالی ووڈ بادشاہ نے دنیا بھر کے مشہور فن پارے بھی’’ منت ‘‘ میں سجا کر رکھے ہیں جسے آرٹ گیلری کا درجہ دیا جاتا 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment