جمعرات, 02 مئی 2024


فلم مالک پر پابندی سب کو حیرانی ہوئی تھی,عاشر عظیم

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پروڈیسر اور اداکار عاشر عظیم نے کہاہےکہ جن فلموں کو بنانے کی منصوبہ بندی کی ہے اسے پورا کریں گے۔

مالک فلم کے مرکزی کرداراورپروڈیوسر عاشر عظیم نے بتایا کہ ان کے پاس پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام پر فلم بنانے کا اسکرپٹ بھی موجود ہے۔ انھوں نے بتایاکہ اس پروجیکٹ پر فلم بنانے کا ادارہ ہے۔

فلم مالک پر پابندی کے حوالےسے انھوں نے بتایاکہ پابندی پر سب کو حیرانی ہوئی تھی۔


عاشر عظیم کا کہنا تھاکہ ملک میں کم سینما ہے۔ سب کے پاس پہلے سے طے ہوتا ہےکہ کون سے فلم دکھائی جائے گی۔

اس فیصلے سے نقصان ہوا۔انھوں نے مزید بتایا کہ آئین میں 18 ویں ترمیم کے بعد وفاقی حکومت کے پاس اتھارٹی نہیں تھی کہ وہ اس فلم پر پابندی لگائے۔ انھوں نے بتایاکہ مئی سے عدالت میں کیس تھا اور اب حق میں فیصلہ آگیا ہے۔


انھوں نے انکشاف کیاکہ کئی لوگوں نے مشورے دئیے سی ڈی بناکر اس فلم کو جاری کریں مگر ایسا نہیں کیاگیا۔ انھوں نے بتایاکہ فلم کے حوالے سے مورال کبھی نہیں ٹوٹا اور ابھی تک بلند ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment