جمعہ, 03 مئی 2024


ہالی ووڈ فلم '' سلے '' باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ریائے ہڈسن میں مسافر طیارے کی کریش لینڈنگ نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا ۔ ہالی وڈ فلم   سلے   تین کروڑ پچپن لاکھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر آگئی ۔ سنسنی خیز فلم   سلے   کی کہانی امریکی پائلٹ کی ہے جس نے طیارے میں خرابی کے باوجود 155مسافروں کو بحفاظت زمین پر اتارا ۔ اس فلم میں مرکزی کردار اکیڈمی ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس نے نبھایا ہے ۔ ہارر فلم   When the Bough Breaks    نے ابتدائی تین دن میں ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ۔ گزشتہ دو ہفتوں سے باکس آفس پر براجمان چور اس ہفتے خاص بزنس نہ کر پائے ۔ فلم   ڈونٹ بریتھ    نے رواں ہفتے بیاسی لاکھ ڈالرز کا بزنس کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment