جمعرات, 02 مئی 2024


بھرپور نئی سپر ہیرو ایڈونچر فلم’گارجینز‘کا ٹریلرجاری

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ایکشن کے دیوانے تیار ہو جائیں کیونکہ روسی سنیما کی تیار کردہ ایکشن سے بھرپور نئی سپر ہیرو ایڈونچر فلم’گارجینز‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

آرمینیا کے ہدایتکارسیریک اینڈریاڈکی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم روسی سرد جنگ میں سر گرم سوویت سپر ہیروز کے ایک ایسے گروہ کے گِرد گھوم رہی ہے، جومختلف قومیتیوں سے تعلق رکھنے کے باوجود ملک کی سلامتی کیلئے ایک ساتھ لڑتے ہیں۔

’پیٹریاٹ ‘نامی یہ گروپ برسوں اپنی غیر معمولی طاقتوں کو چھپانے کے بعد ضرورت کے وقت منظر عام پر آتے ہیں اور بہادری سے لڑتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہیں۔

میکس اولین ، سیریک اینڈریاڈاورولادیمیر پولی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں اداکارسیبیسٹیئن سیسک، سینسر میدیدیو، الینا لینینا، ولیریا شیکارنڈو اوراینٹن پنپشنی اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئینگے۔

20ملین ڈالر لاگت سے بننے والی سنسنی ، ایڈونچر اور غیر معمولی طاقت کے مالک سپر ہیروز کے گِرد گھومتی یہ فلم آئندہ سال23فروری کو مختلف زبانوں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment