جمعہ, 03 مئی 2024


رہائی کے بعد فوجی افسر کے روپ میں نظر آئیں گے


ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ اداکار سنجے دت جیل سے رہائی کے بعد ہدایتکار گرش ملک کی فلم ’’ٹورباز‘‘ میں فوجی افسر کے کردار میں نظر آئیں گے۔


بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت جیل سے رہائی کے بعد فلم نگری میں واپسی کے لیے پریشان تھے لیکن اب انہیں ہدایتکار گرش ملک نے اپنی فلم ’’ٹورباز‘‘میں کام کرنے کی پیش کش کی ہے جس پر انہوں نے فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے جس کے بعد اب وہ فلم میں فوجی افسر کے روپ میں نظر آئیں گے۔


فلم کی شوٹنگ اگلے برس شروع کی جائے گی اور فلم کو مڈل ایسٹ اور افغانستان میں بھی فلمایا جائے گا جب فلم اگلے برس ہی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment