جمعرات, 02 مئی 2024


بھارتی اداکارہ کا شاہد آفریدی کے لیے شرمناک بیان

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بھارتی اداکارہ عرشی خان جو پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ نازآل راؤنڈر شاہد آفریدی سے نہ صرف اپنی محبت کا برملا اظہارکرتی ہیں بلکہ ان سے اپنے مبینہ قریبی تعلق کے حوالے سے بھی خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اوراس بار موصوفہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر شاہد آفریدی کو ٹیم میں شامل نہ کیا گیا تو وہ نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے برہنہ حالت میں احتجاج کریں گی۔

انٹرویو میں عرشی خان کا کہنا تھا کہ آفریدی اب بھی جوان اور فٹ ہیں لہذا انہیں ہر طرح کی کرکٹ میں کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے کیونکہ اگر آفریدی کو ٹیم سے باہر نکالا گیا تو یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا بڑا نقصان ہوگا۔

عرشی خان کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کی فٹنس اور ان کی صلاحیتوں کے حوالے سے مجھ سے بہتر کون جانتا ہوگا اور اگر آفریدی کو تین ہفتوں میں ٹیم شامل نہ کیا گیا تو وہ بھرپور احتجاج کریں گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment