پیر, 06 مئی 2024


امجد صابری کی زندگی کی آخری اسٹوڈیو ریکارڈنگ


ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ )پاکستان کا مشہور میوزک شو کوک اسٹوڈیو کے سیزن 9 میں کئی گلوکاروں کی پرفارمنس کے بعد اب معروف قوال امجد صابری اور گلوکار راحت فتح علی خان کے کلام پر اختتام ہوگا۔ سیزن9 کی 7ویں قسط جو کہ اس سیزن کی آخری قسط بھی ہے، 24 ستمبر کو پیش کی جائے گی، یہ اس سیزن کی سب سے طویل قسط ہوگی جس میں 6 گانے شامل کیے جائیں گے۔اب تک کوک اسٹوڈیو سیزن 9 کی 6 قسطیں ریلیز کی جاچکی ہیں اور ہر قسط میں 4 گانے شامل ہیں۔

کوک اسٹوڈیو کے گرینڈ فنالے میں امجد صابری اور راحت فتح علی خان کا کلام ’آج رنگ ہے‘ پیش کیا جائے گا، یہ امجد صابری کی زندگی کی آخری اسٹوڈیو ریکارڈنگ تھی۔یاد رہے کہ امجد صابری کو 22 جون 2016 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں دو موٹر سائیکل سوار افراد نے اپنی گولیوں کا نشانہ بنایا تھا جس سےوہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔امجد صابری نے اس سے قبل کوک اسٹوڈیو کے کسی سیزن میں پرفارم نہیں کیا تھا تاہم ان کے والد اور چچا کی مقبول قوالی ’تاجدار حرم‘ کو گلوکار عاطف اسلم نے بخوبی گایا تھا اور اس کلام کی پیشکش میں امجد صابری نے بھی کوک اسٹوڈیو کی مدد کی تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment