منگل, 07 مئی 2024


بھارت جنون کی حد تک انتہا پسندی کی تمام حدیں پار کر چکا ہے

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمینٹ)پاکستانی شوبز حلقوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں زارا اکبر ثنا فرازنہ تھیم نرگس صائم علی ماہ نور امان اللہ ا فتخار ٹھاکر عارف لوہار احسن خان شامل خان رابی پیر زادہ عینی طاہرہ میگھا نسیم وکی اکرم اداس عابد کشمیری سخاوت ناز لیلی میرا ریشم قسمت بیگ سمیت دیگر نے کہا ہے کہ اڑی حملہ بھارت کا خود ساختہ ڈرامہ ہے اور بھارت جنون کی حد تک انتہا پسندی کی تمام حدیں پار کر چکا ہے۔

 

کشمیر میں بھارتی وحشیانہ مظالم پچھلے 50 سال سے جاری ہیں اور اس پچھلے 2 ماہ سے کشمیریوں پر ظلم پہاڑ توڑ کر سیکڑوں کشمیریوں کو شہید کرنے کے ساتھ ماورائے عدالت قتل پوری وادی میں کرفیو لگا کر کشمیریوں کو ان کے حقوق روکنے کی کوشش کی جارہی ہے اور بھارت نے عالمی دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانے کے لیے اڑی واقعہ کا ڈرامہ رچایا ہے مگر اس میں بھارت کو شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا فنکاروں نے کہا کہ اگر بھارت نے کوئی جارحانہ قدم اٹھایا تو ہم پاک فوج کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑے ہونگے اور بے قرار ہے کہ دشمن کو ایسا سبق سکھائیں کہ اس کی آئندہ آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment