منگل, 07 مئی 2024


ننھے مہمان کا نام والدین کے ناموں کو ملا کر رکھا جائے گا

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کی شاہی جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان بہت جلد والدین کے رتبہ پر فائز ہونے والی ہے اور بالی ووڈ میں قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ وہ دونوں اپنے آنے والے ننھے مہمان کا کیا نام رکھنے والے ہیں۔ حال ہی میں کیے گئے ایک انٹرویو میں کرینہ نے اس راز سے بھی پردہ اٹھا دیا۔ انہوں نے بتایا کہ بچے کا نام والدین کے ناموں کو جوڑ کر رکھا جائے گا۔ ’ایسی صورت میں، سیف اور کرینہ کو ملانے کے بعد ایک بہت مزاحیہ سا نام بن رہا ہے ’سیفینا‘۔ انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا۔ لیکن ان کا کہنا ہے کہ سیف علی خان سمیت ان کے گھر والوں کو بھی یہ نام پسند آیا ہے اور انہوں نے نئے آنے والے مہمان کا یہی نام رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ والدین کے ناموں کو ملا کر نیا نام بنا کر رکھنے کا رجحان کافی پرانا ہے اور حال ہی میں شاہد کپور نے بھی اپنی بیٹی کا نام، اپنے اور اپنی اہلیہ میرا کے ناموں کو ملا کر ’میشا‘ رکھا ہے۔ اس سے قبل کرینہ نے ایک اور انٹرویو میں بتایا تھا کہ دوران حمل وہ سبزیوں کا بے حد استعمال کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں کریلے کھانا بے حد پسند ہیں کیونکہ وہ صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ہیں۔ کرینہ کپور ایکتا کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کا حصہ تھیں جس میں ان کے ساتھ سونم کپور بھی فلم میں اداکاری کر رہی تھیں تاہم کرینہ نے اپنی صحت کے باعث فلم سے کنارہ کشی اختیار کرلی اور اب وہ اپنے گھر میں نئے آنے والے مہمان کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment