ھفتہ, 27 اپریل 2024


لتا منگیشکرکی 87ویں سالگرہ جشن منانا پسند نہیں کرتیں


ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) ہندوستان ٹائمز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے لتا منگیشکر کا کہنا تھا کہ ’میں اس عمر میں سالگرہ کا جشن منانا پسند نہیں کرتی، میں ہمیشہ سوچتی ہوں کہ میری زندگی کا ایک اور سال گزر گیا اور یہ کوئی ایسی بات نہیں جس پر جشن منایا جائے‘۔ واضح رہے کہ بولی وڈ میں طویل عرصے سے معروف فنکاروں کی زندگی پر بننے والی فلمیں بنانے کے ٹرینڈ کا آغاز ہوچکا ہے تاہم لتا منگیشکر اپنی سوانح حیات کے خلاف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں اپنی زندگی پر فلم نہیں بننے دوں گی کیوں کہ مجھے یہ نہیں پسند، مجھے لگتا ہے کہ اس طرح کی فلموں میں آپ کی زندگی کا ہر راز شامل کیا جائے گا جس کی ضرورت نہیں ہے اور میں ایسا نہیں چاہتی‘۔ لتا منگیشکر نے گلوکاری میں اپنے کیریئر کا آغاز 1942 میں 13 سال کی عمر میں کیا تھا، انہوں نے اپنی زندگی میں 50 ہزار سے زائد گانے گائے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment