پیر, 06 مئی 2024


فرنچ ڈرامہ فلم ’پرسنل شاپر‘کا پہلا ٹریلر جاری

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) تھرل سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ فرنچ ڈرامہ فلم پرسنل شاپرکا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

اولیویر اسایس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی فرانسیسی فیشن انڈسٹری میں پیش آنے والے ایک پراسرار واقعے کے گرد گھوم رہی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں کرسٹین اسٹیورٹ،لارس ایڈنگر،نورا وون،اینڈرس ڈینیئلسن،پیسکل ریمبرٹ اور سگرڈ بوازیز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

چارلس گلبرٹ کی پروڈیوس کردہ سسپنس سے بھرپور یہ فلم 14دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment