جمعہ, 26 اپریل 2024


علی ظفر کی بہت بڑی مداح ہوں

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاکستانی اداکارہ ماورا حسین بولی وڈ اداکار رنبیر کپور کی بہت بڑی مداح ہیں اور متعدد مرتبہ وہ ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کرچکی ہیں لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ ماورا کی پسند کافی تبدیل ہوچکی ہے۔ریڈیو انٹرویو کے دوران ماورا حسین نے اس بات کا انکشاف کیا کہ پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر کے ساتھ کام کرنا ان کا خواب ہے۔

ماورا کے مطابق ’مجھے امید ہے کہ میں علی ظفر کے ساتھ جلد کام کروں، وہ بہت اچھے انسان اور ایک بہترین پرفارمر ہیں، میں انہیں بہت اچھی طرح جانتی ہوں، انہوں نے لکس اسٹائل ایوارڈ میں پہلی پرفارمنس کی تھی اور مجھے وہ بہترین لگی‘۔لیکن علی ظفر وہ واحد آرٹسٹ نہیں جن کے ساتھ ماورا کام کرنے کی خواہشمند ہیں، ان کے مطابق وہ اپنی بہن عروہ حسین کے ساتھ بھی کام کرنا چاہتی ہیں اور وہ دونوں ایسے اسکرپٹس دیکھ رہی ہیں جن میں اکھٹے کام کیا جاسکے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment