اتوار, 05 مئی 2024


نئی سائنس فکشن فلم’گھوسٹ اِن دی شیل‘کا ٹیزر ٹریلر جاری

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) نامور ہولی وڈ اداکارہ اسکارلیٹ جانسن کی ایکشن سے بھرپور نئی سائنس فکشن فلم’گھوسٹ اِن دی شیل‘کا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارروپرٹ سینڈرز کی یہ فلم جاپانی ویڈیو گیم سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے جس کی کہانی سائبرگ سسٹم کی ٹاسک فورس کی قابل ترین افسر کے گِرد گھوم رہی ہے جس نے دشمنوں کے کئی مشن ناکام کرتے ہوئے اپنی ذہانت کا ثبوت پیش کیاتاہم اب اس کا سامنا کمپیوٹر ہیکرز اور سائبر کرمنلز کی انوکھی دنیا میں موجود روبوٹس کی خطرناک ترین مصنوعی ٹیکنالوجی سسٹم سے ہوتا ہے جس نے زیرِ اثر مشینوں پر قابو پانے کیلئے اسے کئی خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

ایوی ایریڈ اور اسٹیون پال کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس ایکشن ڈرامہ فلم میں مرکزی کردار میں اسکارلیٹ جانسن دکھائی دینگی جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں مائیکل پٹ، پیلاؤ ایسبیک، ٹکیشی کیٹانو،چِن ہان، لیزورس لیٹورے اور جولیٹ بینوچی شامل ہیں۔

ڈریم ورلڈ پکچرز کی تیار کردہ ایکشن ، کرائم اور ڈرامے سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی یہ سائنس فکشن فلم آئندہ سال پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت31مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment