اتوار, 05 مئی 2024


فلم نگری میں بہت سے لوگ قسمت آزمائی کرتے ہیں

ایمز ٹی وی(ممبئی) فلم نگری میں بہت سے لوگ قسمت آزمائی کرتے ہیں جن میں سے اکثر ناکام ہوتے ہیں


لیکن بہت کم ایسے ہوتے ہیں جو اپنے کام کی وجہ سے امر ہوجاتے ہیں ، ایسا ہی ایک نام ماضی کی خوبصورت اداکارہ فرح ناز کا بھی ہے جنہوں نے اپنی خوبصورتی اور جاندار اداکاری کے باعث بالی ووڈ میں خوب نام کمایا لیکن اب وہ ایک طویل عرصے سے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرچکی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ تبسم ہاشمی عرف تبو کی بڑی بہن فرح ناز نے 80 اور 90 کی دہائی میں متعدد فلموں میں مرکزی کردار ادا کرکے خوب نام کمایا لیکن اب وہ ایک طویل عرصے سے فلمی دنیا سے کنارہ کش ہوچکی ہیں۔ گزشتہ سال وہ اپنی چھوٹی بہن تبو کے ساتھ اپنے سابق شوہر وندو دارا سنگھ کی اہلیہ کے انتقال کے بعد آخری رسومات میں شرکت کیلئے آئی تھیں جس کے بعد اب ٹائمز آف انڈیا ان کی ایک ایسی تصویر سامنے لے کر آیا ہے جسے دیکھ کر ان کے مداح حیران رہ جائیں گے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment