جمعہ, 26 اپریل 2024


بھارتی فلم پروڈیوسرز پاکستانی فنکاروں کی کارکردگی سے متاثر

 



ایمز ٹی وی (شوبز) بھارتی ٹی وی چینلز سے دکھائے جانے والے پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی مقبولیت کے بعد پاکستانی ٹیلی ویژن فنکاروں کی عمدہ کارکردگی نے بھارتی فلم پروڈیوسرز کو اس قدر متاثر کیا کہ انھوں نے اب اپنی نئی فلموں میں وہ پاکستانی فکاروں کو کاسٹ کرنے کے لیے رابطے شروع کردیے ہیں۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران ٹیلی ویژن کے نامور فنکاروں کو بھارتی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی، جس کے بعد ماڈل اور اداکارہ مائرہ خان ان دنوں اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم’’رئیس‘‘ میں اہم کردار ادا کررہی ہیں، فواد خان بھی متعدد فلموں میں کام کررہے ہیں بلکہ فواد خان تو بھارتی فلم پروڈیوسرز کے لیے ہاٹ کیک بن چکے ہیں وہ بھارتی فلم پروڈیوسرز کی اولین ترجیح ہیں، عمران عباس، عمائمہ ملک، ثنا، سارہ لورین حال ہی میں بھارتی فلموں میں کام کرکے اپنے فن کا لوہا منواچکی ہیں، جاوید شیخ بھی ان دنوں دو بھارتی فلموں میں کام کررہے ہیں، پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار علی حسن، عرفان ملک بھی ان دنوں بھارتی فلموں میں کام کررہے ہیں، پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں مقبولیت کے بعد پاکستان اور بھارت کے فلم پروڈیوسرز نے مشترکہ فلم سازی کی خواہش ظاہر کی ہے۔

فلم ساز مہیش بھٹ بھی پاکستانی فنکاروں کے معترف ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کیا ہی اچھا ہو کہ اگر پاکستان اور بھارت مشترکہ فلم سازی کا آغاز کریں۔ نصیر الدین شاہ بھی پاکستان آکر کام کرنے کے خواہش مند ہیں وہ رواں سال کے آخر میں آکر پاکستانی فلم میں کام کریں گے۔ بھارتی اداکار اوم پوری، شبانہ اعظمی،شترو گھن سنہا بھی پاکستان کے ساتھ کسی بھی پروجیکٹ میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment