جمعہ, 26 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


چھ ماہ کے دوران ریلیز ہونے والی بھارتی فلمیں پاکستانی سنیماؤں پرکامیاب نہ ہوسکیں اور کاروباری اعتبار سے فلاپ ثابت ہوئیں۔

ایمز ٹی وی (کراچی) پاکستانی سنیماگھروں پر عوام کی توجہ حاصل کرنے والی بھارتی فلمیں اب فلم بینوں کو متاثر کرنے میں ناکام ثابت ہورہی ہیں۔   

اس کی بنیادی وجہ غیر معیاری ہونا اور کمزور کہانیاں ہیں گزشتہ چھ ماہ کے دوران ریلیز ہونے والی بھارتی فلمیں پاکستانی سنیماؤں پرکامیاب نہ ہوسکیں اور کاروباری اعتبار سے فلاپ ثابت ہوئیں۔

رواں سال پاکستانی سنیماؤں پر ریلیز ہونے والی20فلموں میں سے صرف ادکار عامر خان کی فلمpkواحد فلم تھی جس نے ریکارڈ بزنس کیا اور آج بھی یہ فلم سنیماؤں میں کامیابی سے نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے ،2015میں اب تک کوئی بھارتی فلم سنیماؤں پر نہ تو کامیاب ہوسکی اور نہ پاکستانی فلم بینوں کو متاثر کرسکی۔

اس صورتحال کے بعد بھارتی فلمیں درآمد کرنے والے فلم تقسیم کا خاصے مایوس دکھائی دیتے ہیں، بھارتی فلموں کے مقابلے ہالی ووڈ کی فلمیں ان دنوں عوام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ انگریزی فلم فاسٹ اینڈ فیورس7 نے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی شاندار کامیابی حاصل کی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment