جمعہ, 26 اپریل 2024


میں مشرف کا مداح نہیں ہوں لیکن اداکار شان نے ایسی بات کہہ دی

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)معروف پاکستانی اداکار شان نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈپرویز مشرف کی زندگی پر مبنی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کردی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شان نے کہا کہ فلم 'ارتھ 2' میں دیکھا جا سکے گا کہ کچھ بھی بننے کے لیے کتنی محنت کرنی پڑتی ہے اور کتنے امتحان دینے پڑتے ہیں۔اس دوران شان سے سوال کیا گیا کہ اگر انہیں کبھی کسی کی سوانح حیات پر مبنی فلم کرنے کا موقع ملا تو وہ کون سا کردار نبھانا پسند کریں گے؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں پرویز مشرف کی زندگی پر مبنی بائیوپک فلم کرنے کی خواہش ہے۔ انہوں نے کہا میں مشرف کا مداح نہیں ہوں لیکن مجھے ان کی کتاب اِن دی لائن آف فائر میں تحریر کیا گیا ان کا سیاسی نظریہ بے حد پسند ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment