بدھ, 26 ستمبر 2018


شاہ رخ خان نے ساتھی فنکاروں کو حیران کر دیا

 

انٹرٹینمنٹ: بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کے دوران ایسے سوئے کہ ساتھی فنکاروں کو حیران کر دیا، تصویر جب منظر عام پر آئی تو دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار شاہ رخ خان ان دنوں اپنی فلم ’زیرو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جہاں انہیں علی الصبح شوٹنگ کے لیے اٹھنا انتہائی دشوار ہو گیا ہے۔ بالی ووڈ کے بادشاہ کی خاص بات یہ ہے کہ انہیں صبح سویرے اٹھنے کی عادت نہیں لیکن جب بات کام اور پیشہ ورانہ خدمات کی آجائے تو وہ اپنی نیند کی قربانی دینے سے بھی نہیں کتراتے۔ ایسے ہی کچھ مناظر دیکھنے میں آئے ہدایت کار آنند ایل رائے کی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کی شوٹنگ کے دوران جہاں وہ صبح سویرے شوٹنگ کے لیے پہنچے لیکن اس وقت معاملہ دلچسپ ہوگئے جب شاہ رخ نے سونے کی اداکاری کی۔ شاہ رخ خان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ آنکھیں بند کئے بیٹھے ہیں جبکہ ساتھ ہی موجود ہدایت کار اور معروف ادکارہ کترینہ کیف ان کی اس حرکت پر حیران و پریشان دیکھائی دے رہے ہیں۔ اپنے ٹوئٹ میں شاہ رخ خان نے شرارتی انداز میں کہا کہ جب آپ کے گرد ایسے بارونق اور پرکشش چہرے ہوں تو آنکھیں کھولنا انتہائی دشوار ہوجاتا ہے، اور یہ فلم ساز کے لیے مجھے صبح سویرے بلانے کی ایک سزا ہے۔ آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فم ’زیرو‘ رواں سال 21 دسمبر کو بڑے پردے پر نمائش کے لیے پیش کی جائے، جس میں شاہ رخ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ اداکارہ کترینہ کیف، انوشکا شرما بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment