بدھ, 23 مئی 2018


آسکر ایوارڈ کی تقریب، بالی ووڈ کے دو سپر اسٹارز کو خراج تحسین

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)90 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب میں بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور اداکار ششی کپور کو ہالی ووڈ کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔
کیلیفورنیا میں 90 ویں آسکر ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب سجائی گئی جہاں ایک طرف ہالی ووڈ کے تقریباً تمام بڑے اسٹارز نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگائے تو دوسری جانب آسکر انتظامیہ بالی ووڈ کی پہلی سپر اسٹار خاتون اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور اداکار ششی کپور کو بھی نہیں بھولی۔
 
آسکر ایوارڈ کی تقریب کے دوران پہلی خاتون سپر اسٹار سری دیوی اور اداکار ششی کپور کو موسیقی کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا گیا۔داکارہ سری دیوی اور ششی کپور کو 90 ویں آسکر ایوارڈ کی تقریب کے دوران خراج تحسین پیش کیے جانے پر بالی ووڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے مسرت کا اظہار کیا۔۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment