جمعہ, 26 اپریل 2024


شن پرواز پر جانے والے اداکار نظر بند

 

ماسکو:مشن پرواز پر جانے والے مشہور اور نامور اداکار و گلوکارفخر عالم کو روسی ایئر پورٹ پر نظر بند کردیا گیا،فخر عالم کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان سے اپیل ہے کہ انکی فلائٹ میں تاخیر کے باعث ویزا ختم ہوگیا اور انھیں نظر بند کردیا وہاں کی حکومت انھیں جاپان جانے کے لیے مجبور کر رہے ہیں پر وہ جاپان نہیں جانا چاہتے کیوںکہ انکے پاس سنگل انٹری ویزا ہے ،انھوں نے مزید کہا کہ انھیں ایک ایسے کمرے بند کیا ہوا ہے جہاں نہ وائے فائے ہے اور نہ کھانے کو کچھ دےتے ہیں۔بعد ازا دفترِخارجہ نے اس کا نوٹس لے لیا،ترجمان دفترِخارجہ کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور انکے ویزے اور مشن کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوشاںہیں۔روس میں تعینات پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ وہ روسی حکام سے رابطے میں ہیں.

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment