ھفتہ, 27 اپریل 2024


سکندر صنم کو ہم سے بچھڑے 6 برس بیت گئے

 

غریب گھرانے میں آنکھ کھولنے والےسکندر صنم 1960ء میں پیدا ہوئے اور 1981ء میں اسٹیج کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر تا حیات اس ہی شعبے سے منسلک رہے آپ نے کیرئیر کا آغاز بطور گلوکارکیا تاہم عمرشریف سے دوستی ہونے کے بعد دونوں فنکاروں نے مختلف تقریبات میں اسٹیج کامیڈی کا آغاز کیا۔ دومسخروں کی اس جوڑی سے لوگ اتنا محظوظ ہوئے کہ اگر کسی ڈرامے میں کوئی ایک فرد کم ہوتا توعوام کی دلچسپی اُس میں کم ہی ہوتی۔ سکندر صنم نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنے فن کی وجہ سے پہچانے جانے لگے۔ دنیا بھر میں غموں کو دور اور اُن میں مسکراہٹیں بانٹنے والا یہ فنکار جگر کے کینسر میں مبتلا ہوا اور 5 نومبر 2012 کو مداحوں کی آنکھوں میں آنسو چھوڑ گیا۔ اسٹیج ڈراموں میں آج بھی سکندر صنم کی کمی شدت سے محسوس کی جاتی ہے اور مداحوں کی نظریں آج بھی ایسے مسخرے کو ڈھونڈتی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment