ھفتہ, 27 اپریل 2024


دوسرےممالک کی فلمیں بندہونےسےہماری انڈسٹری بیٹھ جائےگی

 

اسلام آباد: چیمبر آف کامرس سے خطب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم غیر ملکی فلم سازوں کو لانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ پاکستان میں سیاحت کو فروغ ملے۔

پاکستان کی فلم انڈسٹری کو پاؤں پرکھڑا کرنا میرا ہدف ہے، اس وقت ملک میں 187سینما اسکرینز ہیں جو گیارہ سو ہونی چاہئیں، فلم انڈسٹری میں جدت کے ساتھ نئے سینما گھر بنائیں گے،

میں بھارت سمیت تمام ملکوں کے نشریاتی مواد پر پابندی کے خلاف ہوں، مقامی اور بین الاقوامی فلمی صنعت دونوں کو ساتھ لے کرچل رہے ہیں، انڈین فلموں کی نمائش بند نہیں کرسکتے، دوسرے ممالک کی فلمیں بند ہونے سے ہماری انڈسٹری بیٹھ جائے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment