اتوار, 28 اپریل 2024


نئی فلم میں ایسا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں جو میری عمر کے مطابق ہو،شاہ رخ خان

ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی اگلی فلم سے متعلق اہم اعلان کردیا۔

اداکارہ شاہ رخ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ سال مارچ یا اپریل میں کروں گا۔ نئی فلم میں ایسا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں جو میری عمر کے مطابق ہو۔

شاہ رخ خان کا مزید کہنا تھا کہ عمر کے حوالے سے جو کردار ادا کروں گا وہی فلم کا مرکزی کردار بھی ہوگا۔

سال 2023 میں شاہ رخ خان کی دو فلموں ” پٹھان” اور ” جوان” نے غیر معمولی کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ان کی گزشتہ دنوں ریلیز ہونے والی تیسری فلم ” ڈنکی” باکس آفس پر ملی جلی کارکردگی دکھا سکی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment