اتوار, 28 اپریل 2024


دی برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی وژن آرٹس‘کےمیلےمیں ہالی ووڈ فلم ’اوپن ہائیمر‘ نےبازی مارلی

ویب ڈیسک: برٹش فلمی ایوارڈز ’دی برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی وژن آرٹس‘ (بافٹا) کے میلے میں ہولی وڈ فلم ’اوپن ہائیمر‘ نے 7 ایوارڈز جیت کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

گزشتہ روز برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں 17ویں برطانوی اکیڈمی فلم ایوارڈ ’بافٹا‘ فلم ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں بہترین فلم، بہترین اداکارہ، معاون اداکار، آؤٹ اسٹینڈنگ برٹش فلم اور اوریجنل اسکرین پلے کے علاوہ دیگر کیٹیگریز کے لیے ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔
بالی وڈ کی سُپر ہٹ فلم ’اوپن ہائیمر‘ نے لوٹ لیا، بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر کے ساتھ کل 7 ایوارڈز اپنے نام کر لیے ہیں جبکہ فلم ’باربی‘ ایک بھی ایوارڈ حاصل نہیں کرسکی۔

فلم ’اوپن ہائیمر‘ میں بہترین اداکار کا ایوارڈ کیلن مرفی، سپورٹنگ اداکار رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، بہترین ایڈیٹنگ، سینماٹوگرافی اور اوریجنل اسکور، بہترین فلم کے علاوہ بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ کرسٹوفر نولن کو دیا گیا۔

پہلی بار بافٹا ایوارڈ جیتنے پر کرسٹوفر نولن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اوپن ہائیمر کی پوری ٹیم کو سراہا۔

یاد رہے کہ دوسری عالمی جنگ کے دوران ایٹم بم کی تخلیق اور اس کے استعمال میں سب سے بڑا ہاتھ سائنسدان رابرٹ اوپن ہائیمر کا تھا، اس امریکی سائنس دان کی سوانح حیات پر مبنی فلم 2023 کو ریلیز کی گئی تھی اور اس میں سائنس دان کا کردار کیلن مرفی نے ادا کیا تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment