جمعرات, 03 اکتوبر 2024


عشق مرشد کاٹائٹل سانگ کےحوالےسےجویریہ سعودکا انکشاف

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ سعود نےمقبول ڈرامہ سیریل ‘عشق مرشد’ کا گانا لکھنےکاانکشاف کیاہے۔

حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے جویریہ سعود نے کہا کہ میں نے کئی پاکستانی ڈراموں کے ٹائٹل ٹریک لکھے ہیں لیکن مجھے کبھی کسی کا کریڈٹ نہیں دیا گیا۔

جویریہ سعود نے کہا کہ مجھے اپنے ہی دوستوں سے دھوکہ ملا، دوستوں کے دھوکے سے ہی انسان سیکھتا ہے اور مجھے اس بات کا کوئی پچھتاوا نہیں کہ مجھے میرے کام کا کریڈٹ نہیں دیا گیا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے مقبول ڈرامہ سیریز ‘خدا اور محبت’ کا پہلا سیزن پروڈیوس کیا تھا جبکہ اس کا گانا بھی میں نے ہی لکھا تھا اور مقبولیت کی وجہ سے دوسرے سیزن میں بھی میرا لکھا گیا گانا شامل کیا گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ بعد میں اس ڈرامے کے او ایس ٹی میں کچھ تبدیلی کرکے گانے کا کریڈٹ میرے بجائے کسی دوسرے فنکار کو دے دیا گیا تھا اور جب میں نے شکوہ ظاہر کیا تو مجھے کہا گیا کہ اگر گانا مقبول نہیں ہوتا تو آپ شکوہ نہیں کرتیں اور اب گانا مقبول ہوگیا ہے تو آپ کریڈٹ مانگ رہی ہیں۔


جویریہ سعود نے کہا کہ میں نے حالیہ بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ‘عشق مرشد’ کا گانا بھی لکھا لیکن مجھے اس کا کریڈٹ بھی نہیں دیا گیا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے دیگر ڈراموں کے بھی ٹائٹل ٹریک لکھے ہیں لیکن مجھے کبھی کسی کا کریڈٹ نہیں دیا گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment