ھفتہ, 27 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


عدنان سمیع شہریت کے حصول کے لیے بھارت کے گن گانے لگے

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) معروف گلوکار عدنان سمیع نے کہا کہ اگر بھارت میں عدم برداشت ہوتا تو وہ کبھی بھی شہریت کے حصول کی درخواست نہ کرتے۔ گلو کار عدنان سمیع شہریت کے حصول کے لیے بھارت کے گن گانے لگے ہیں جس کے لیے انہوں نے بھارت کو برداشت والا ملک قرار دے دیا ہے جب کہ ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں عدم برداشت کا مسئلہ ہوتا تو وہ ہندوستان کی شہریت نہیں لیتے۔ میرے خیال میں عمل الفاظ سے زیادہ بولتے ہیں۔

شیو سینا کی جانب سے پاکستانی گلوکار استاد غلام علی کا کنسرٹ منسوخ کرانے کے سوال پر عدنان سمیع کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو پرفارم کرنے کی آزادی ہونی چاہیئے کیونکہ میوزک کا کوئی رنگ، مذہب یا ملک نہیں ہوتا، اگر مجھے کوئی میوزک پسند ہے تو پھر زبان بھی کوئی معنی نہیں رکھتی۔

واضح رہے کہ عدنان سمیع 2001 سے بھارت میں سکونت اختیار کئے ہوئے ہیں۔ ان کا بھارت کا ویزا رواں برس اگست میں ختم ہو گیا تھا جس کے بعد انہوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارت میں رہنے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے پاکستانی شہریت کی منسوخی کے لئے بھی درخواست دے رکھی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment