ھفتہ, 27 اپریل 2024


بھارتی اداکار پاکستان آنے کے خواہشمند

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بھارتی فنکار انوپم کھیر ، نندیتا داس ، ودیا شاہ سمیت دیگر ادبی وثقافتی شخصیات فروری میں پاکستان آئینگے ۔ بھارتی فنکار و قلم کار ، شعرا ،کامیڈین کراچی میں گزشتہ سات برس سے منعقد ہونیوالے بین الاقوامی کراچی لٹریچر فیسٹیول 2016 میں شرکت کرنے کے لئے آئیں گے ۔معروف بھارتی دیسی سٹینڈ اپ کامیڈین سنجے راجواوڑا بھی ویژول اینڈ پرفارمنگ آرٹس میں پرفارم کرنے پہلی بار پاکستان آرہے ہیں۔ بھارتی فنکاروں کے ساتھ ساتھ امریکہ ، برطانیہ ،جرمنی ،فرانس اور اٹلی سے بھی فنکار و ادیب میلے میں شرکت کرنے آئیں گے ۔ مذکورہ فیسٹیول تین روز تک جاری رہے گا جس کا آغا ز 5 فروری سے ہوگا۔ 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment