اتوار, 28 اپریل 2024


علی سیٹھی نے فوک فنکار کے ساتھ گیت اور ویڈیو تیار کرلیا

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)منفرد میوزک اور گیتوں کے خالق گلوکار ، رائٹر اور میوزیشن علی سیٹھی نے فوک فنکار جمال دین کے اشتراک سے نئے سال کا پہلا گیت اور وڈیو ‘‘ ماہی میرا ’’ کے عنوان سے تیار کر لیا۔ وڈیو گیت کے پروڈیوسر سعد سلطان اور ہدایتکار بین الاقوامی فلم میکر عمر ریاض ہیں۔ گزشتہ برس علی سیٹھی نے کوک سٹوڈیو سیزن 8 میں پہلی بار شامل ہوکر عمدہ کارکردگی دکھائی تھی انکا گیت ہدایتکار سرمد کھوسٹ نے فلم منٹو میں بھی شامل کیا تھا جبکہ اس سے قبل بھارتی ہدایتکارہ میرا نائر نے اپنی فلم چنگیز میں بھی علی سیٹھی کا سائونڈ ٹریک شامل کرکے ان کا حوصلہ بلند کیا تھا۔ نئے وڈیو گیت کی عکس بندی فوک اداکار جمال دین کے گائوں حسین گڑھ میں کی گئی ہے ۔علی سیٹھی اس گیت اور ویڈیو کی تعارفی تقریب 5 فروری کو کرینگے جس کی تیاریاں جاری ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گیت میں ہجر و غم کے لمحات کو پیش کیا گیا ہے ،اس گیت میں ملکی ثقافتی رنگ نظر آئے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment