جمعہ, 03 مئی 2024


مہوش حیات ڈھائی برس بعد ٹی وی اسکرین پر واپس آگئیں

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) معروف اداکارہ مہوش حیات ڈھائی سال کے وقفہ کے بعد چھوٹے پردے پر ڈرامہ سیریل ’’دل لگی‘‘ کے ساتھ واپسی کو تیار ہیں ان کا کہنا تھا ڈرامہ کبھی بھی میرے لیے کوئی نیا میڈیم نہیں رہا بلکہ یہ وہ میڈیم ہے جس سے میں نے اپنے کیرئیر کا باقاعدہ آغاز کیا تھا، ڈرامہ میری رگ رگ میں بسا ہے، ڈرامہ کی وجہ سے ہی میں اس مقام پر ہوں جہاں مجھے لاکھوں شائقین جانتے اور پسند کرتے ہیں۔ ڈرامہ میں دوبار کام کرکے بے حد لطف آیا ایسا لگا گویا گھر واپسی ہوگئی ہو حالانکہ فلم اور ڈارمہ میں بہت فرق ہے کیونکہ فلم کے پچاس سین اور ڈرامہ کے سات سو سین عکسبند کروانے ہوتے ہیں، ڈرامہ میں دگنی تگنی محنت لگتی ہےمیرے لیے اعزاز ہے کہ میں دل لگی ڈرامہ کا حصہ بنی ہوں کیونکہ اس کی کاسٹ، کہانی، ہدایت کار و پروڈیوسر سب باکمال ہیں۔ڈراموں میں واپسی کے متعلق انکا کہنا تھا کہ لوگ مجھے ڈراموں میں دیکھنا چاہتے ہیں تو یہ ڈرامہ خاص طور پر اپنے پرستاروں کے لاتعداد پیغاموں کے بعد کررہی ہوں کیونکہ مجھے اس مقام پر لانے میں ان کا بھی اہم کردار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے انیس سال کی عمر میں ڈراموں میں کام کرنا شروع کردیا تھا تب سے آج تک میری پوری کوشش رہی کہ ہر کردار میں مختلف نظر آؤں شاید یہی وجہ ہے کہ میرے پرستار مجھ سے بور نہیں ہوئے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment