جمعہ, 26 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


شرمین عبید چنائے نے آسکرایوارڈ اپنے نام کرلیا

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) شرمین عبید چنائے کی مختصر دورانئے کی دستاویزی فلم ’آ گرل ان دا ریور‘ نے88 ویں آسکر اکیڈمی ایوارڈ جیت لیا۔ شرمین عبید چنائے کی فلم اے گرل ان دا ریور ایک 19 سالہ لڑکی صبا کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس نے اسے غیرت کے نام پر قتل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس موقع پر شرمین عبید چنائے کا کہنا تھا کہ پرعزم خواتین کی محنت کا صلہ کامیابی کی صورت میں ملتا ہے، ان تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں جنھوں نے یہ فلم بنانے میں ساتھ دیا۔ واضح رہے کہ شرمین عبید چنائے نے اس سے قبل 2012 میں بھی اپنی ڈاکومینٹری فلم سیونگ فیس پر آسکر ایوارڈ جیتا تھا۔شرمین عبید چنائے دوسری مرتبہ پاکستان کے لئے آسکر ایوارڈ جیتنے والی پہلی شخصیت بن گئی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment