جمعہ, 26 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


ہالی وڈ کی نئی فلم ان بروکن" دنیا بھرمیں نفرت ختم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی-انجلینا جولی 

ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک)

 سڈنی: ہالی ووڈ  کی نامور اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ ان کی جنگ عظیم  دوم  پر بننے والی نئی فلم ’ان بروکن‘  دنیا سے نفرت  کو ختم کرنے کے لئے مدد گار ثابت ہو گی۔

آسٹریلیا میں امریکی ایتھلیٹ پر بننے والی فلم کے ریڈ کارپٹ پریمیئر کے موقع پر انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ  آج دنیا میں جنگ اور تشدد کی وجہ سے  لوگ اپنے مستقبل کے حوالے سے فکر مند ہیں، ۔  ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم ایک امریکی ایتھلیٹ پر بنی ہے جو کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپان کا قیدی بن جاتا ہے جس کو شدید ظلم کا نشانہ بنایا جاتا ہے -

ہالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں یہ فلم اس لئے بنانا چاہتی تھی کہ میں امریکی ایتھلیٹ اور اس کے ارد گرد کی زندگی سے سبق حاصل کر سکوں-

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment