پیر, 06 مئی 2024


کینز فلم فیسٹیول 2016، فرانس میں سیکیورٹی مزید سخت

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بدھ کو شروع ہونے والے کینز فلم فیسٹیول کے لیے فرانس میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فرانسیسی وزیر داخلہ برنارڈ کزینویو کے مطابق فرانس پہلے ہی سیکیورٹی خطرات کا شکار ہے۔ فیسٹیول میں 45 ہزار لوگوں کی آمد متوقع ہے جن کی سیکیورٹی کے لیے 400 سیکیورٹی اہلکار، سینکڑوں پولیس اہلکار اور خصوصی دستے تعینات کیے جارہے ہیں۔

فرانس گزشتہ سال نومبر سے ایمرجنسی کی حالت میں ہے جب داعش نے پیرس کے بٹاکلان کنسرٹ ہال، کیفے اور اسٹیڈیم پر حملہ کر کے 130 لوگوں کی جان لے لی تھی۔وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ تمام سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ وہ خود لے رہے ہیں۔ جتنے سیکیورٹی خطرات اب ہیں اس سے پہلے کبھی نہیں تھے۔ آپ کو ایک ایسے دشمن سے خطرہ ہے جو کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے۔

11111

واضح رہے کہ فرانس میں جاری ایمرجنسی کو طول دینے کا اعلان کیا جا چکا ہے جس کا مقصد یورو 2016 فٹبال ٹورنامنٹ تک سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھنا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ اگلے ماہ شروع ہونے جارہا ہے۔ ماضی میں بھی اس سے قبل 1978 میں ایک فلم فیسٹیول میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے اسٹیج کے نیچے سے ایک بم برآمد کیا گیا تھا۔ انہترواں کینز فلم فیسٹیول بدھ کو شروع ہوگا جس کے افتتاحی سیشن میں ووڈی ایلن کی فلم ’کیفے سوسائٹی‘ پیش کی جائے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Media

Leave a comment