اتوار, 05 مئی 2024


بالی وڈ اسٹار عامر خان اپنی نئی فلم”دنگل“کی شوٹنگ میں مصروف

ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ) بالی وڈ اسٹار عامر خان اپنی نئی فلم”دنگل“کے لیے گولڈ میڈلسٹ ریسلررویندراکمار سے ریسلنگ کے گر سیکھنے میں مصروف ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رویندرا کمار نے2004 کی ساو¿تھ ایشئن فیڈریشن گیمز میں طلائی تمغہ حاصل کیا جب کہ عامر خان کی نئی فلم”دنگل“ریسلنگ کے کھیل پر ہی مبنی ہے جس میں کردار کو بہترین انداز میں ادا کرنے اور اس میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے عامر خان ان دنوں رویندرا کمار سے ریسلنگ کے گر سیکھ رہے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment