جمعہ, 03 مئی 2024


انڈسٹری کو بچانے کے لیے اتحاد کی ضرورت ہے،جاوید شیخ

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)فلم اسٹار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ بہت جلد فلم انڈسٹری کی بہتر ی کے لیے2نئی فلموں پر کام شروع کر ونگا ‘اتفاق اور اتحاد کے بغیر فلم انڈسٹری کو اندھیروں سے نکالنا ممکن نہیں فلم انڈسٹری نے ہمیں بہت کچھ دیا اب وقت ہے کہ ہم بھی کچھ لٹائیں۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ پاکستانی شوبز میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں یہاں پر ہر روز نئے چہرے سامنے آ رہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہم خود میں اتفاق اور اتحاد پیدا کر لیں تو فلم انڈسٹری کو اندھیروں سے نکال کر ایک مرتبہ پھر روشنیوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment