منگل, 07 مئی 2024


فواد خان بالی ووڈ کس پر قبضہ کرنے جارہے ہیں جانیے اس خبر میں

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بھارتی میڈیا کے مطابق پہلے خبر آئی تھی کہ فواد خان کو سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’جنگ بندی‘ میں سیف علی خان کی جگہ منتخب کیا جارہا ہے اور اب خبرہے کہ فواد بالی ووڈ کے ایک اور کامیاب اداکار ہریتھک روشن کی فلم پر قبضہ کرنے جارہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہدایت کار زویا اختر رنویر سنگھ کے ساتھ ہریتھک روشن کو اپنی فلم میں کاسٹ کرناچاہتی تھیں اور ہریتھک روشن امادگی بھی ظاہرکرچکے تھے مگر اب زویا اختر نے اپنی فلم میں فواد خان کو کاسٹ کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment