پیر, 06 مئی 2024


اجے دیوگن اورعمران ہاشمی کی جوڑی ایک بار پھرساتھ

ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن اور عمران ہاشمی نے 6 سال قبل فلم ’’ونس اپون آٹائم ان ممبئی‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیاگیا تھا جب کہ فلم انڈورورلڈ کی دنیا کے پر مبنی تھی جس میں دونوں اداکاروں نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور فلم نے باکس آفس پر کمائی کاریکارڈ اپنے نام کیا تھا تاہم اب ایک بار پھر دونوں اداکاروں کی جوڑی ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکارملن لوتھریا نے بالی ووڈ اسٹار عمران ہاشمی کو اپنی فلم ’’بادشاہو‘‘ میں کردار کی پیشکش کی جس کے لیے انہوں نے فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے جس کے بعد اب عمران ہاشمی اور اجے دیوگن کی جوڑی ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئے گی جب کہ فلم میں اجے دیوگن چور اور عمران ہاشمی پولیس انسپکٹر کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ واضح رہے کہ فلم ’’بادشاہو‘‘ کی شوٹنگ جاری ہے اور فلم رواں سال ہی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment