ھفتہ, 04 مئی 2024


’’انعام گھر‘‘ پر پابندی لگادی گئی

پیمرا نوٹی (انٹر ٹینمنٹ) فکیشن کے مطابق جیو انٹرٹینمنٹ کے 6 جون کے پروگرام انعام گھر میں ایک لڑکی کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرنے کے مناظراورایک شخص کے محض انعام جیتنے کے لیے گالی نکالنے جو براہ راست نشر ہوئی جب کہ 25 جون کے پروگرام میں ایک خاتون کی نامناسب گفتگو کی آڈیوکلپ آن ایئر جانے کو کونسل کے ممبران نے دیکھا جب کہ ایک کونسل ممبرنے میزبان کی کھمبے سے لپٹ کر گاناسننے کی وڈیو بھی ممبران سے شیئر کی۔
پیمرا کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہےکہ جیو انٹرٹینمنٹ کے نمائندہ نے کونسل سے استدعا کی کہ چینل کو اس پروگرام کے بارے میں موصول شدہ سیکڑوں شکایات پر تفصیلی جواب جمع کرانے کے لیے 15 دن کا ٹائم دیا جائے جس پر کونسل نے چینل کا مؤقف سنتے ہوئے تاکید کی کہ عید کی چھٹیوں کے بعد تیسرے دن تک جواب دائر کردیا جائے۔ عوامی شکایات پر جیو انٹرٹینمنٹ کا جواب موصول ہونے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔
پیمرا کا جیو انٹر ٹینمنٹ پر عامر لیاقت کا پروگرام "انعام گھر" تین دن کے لیے بند کرنے کا حکم
پیمرا پریس ریلیز کے مطابق ابتدائی طور پر ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی پر جیو انٹرٹینمنٹ کا مؤقف سننے کے بعد کونسل آف کمپلینٹس نے ’’انعام گھر‘‘ کی نشریات کو 28 جون 2016 سے 30 جون 2016 تک 3 دن کے لیے معطل کرنے کی سفارش کی اور چینل کو ہدایت کی کہ وہ اس قسم کے غیر پیشہ وارانہ عمل جن کے باعث ناظرین کی دل آزاری ہوئی ان پر معذرت نشر کریں، یہ معذرت پروگرام کے میزبان عامر لیاقت حسین واضح طور پر یکم جولائی کو پروگرام کے آغاز پر خود ناظرین سے معذرت کریں گے اور آئندہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائیں گے، حکم عدولی یا معذرت نہ کرنے کی صورت میں چینل کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا جائے گا جب کہ اس سلسلے میں تمام ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پیمرا 2 نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کے میزبانوں حمزہ علی عباسی اور شبیر ابو طالب پر پابندی عائد کرچکا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment