ھفتہ, 04 مئی 2024


اکشے کمار نے فلم کا معاوضہ 56 کروڑ روپے طلب کرلیا

ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)اکشے کمار کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ اکشے کی منفرد اداکاری کے باعث کئی فلموں نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تاہم اب اداکار نے نئی فلم کے لیے بھاری معاوضہ طلب کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کارہ دیویا کھوسلہ کمار نے اب تک 2 فلموں ’’یاریاں‘‘ اور ’’صنم رے‘‘ کی ہدایت کاری کی اوردونوں ہی فلمیں باکس آفس پر خاطر خواہ بزنس کرنے میں ناکام رہیں جس کے بعد ہدایت کارہ نے فلم نگری کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کو اپنی نئی فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی جسے اداکار نے قبول کرتے ہوئے 56 کروڑ معاوضہ طلب کرلیا جس پر ہدایت کارہ نے آمادگی کا ظہار کیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment