ھفتہ, 04 مئی 2024


ریحام کی پہلی فلم ’’جانان‘‘ کا ٹریلر جاری

ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)ریحام خان کی پروڈکشن میں بننے والی پہلی رومانوی فلم’’جانان‘‘میں علی رحمان خان،ارمینہ رانا خان ، بلال اشرف اور مشی خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ ہدایت کاری کے فرائض اظفر جعفری نے سرانجام دیئے ہیں ۔ فلم کی کہانی پختون لڑکی کے گرد گھومتی ہے جوبرطانیہ سے اعلی تعلیم حاصل کر نے کے بعد وطن لوٹتی ہیں اورپھر دو بھائی اس کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں جب کہ فلم کا ٹریلرریلیز ہونے کے بعد شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

دوسری جانب ریحام خان نے بھی شائقین کی جانب سے فلم کے ٹریلر کوپذیرائی ملنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر کہنا تھا کہ امید ہے کہ ملک میں نئے ٹیلنٹ کے لیے مواقع فراہم کیے جائیں گے جس کے لیے فلم ’’جانان‘‘ آغاز ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment