اتوار, 05 مئی 2024


جمال شاہ، سونم کپور کو فلم میں کاسٹ کرنے کے خواہشمند

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)ہدایت کار جمال شاہ جن کی پہلی فلم ’’ریوینج آف دی ورتھ لیس‘‘ 29 جولائی کو نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے نے ابھی سے دوسری فلم کی پلاننگ شروع کردی ہے ۔ جمال شاہ کا کہناہے کہ وہ بہت جلد دوسری فلم کا آغاز کریں گے جو نیویارک میں بنائی جائے گی اور ایک رومانوی کہانی پر مبنی ہے۔ایک انٹرویوکے دوران جمال شاہ کا کہناتھاکہ میری اگلی فلم ’’پھر کھلی انارکلی‘‘ ہے جسے ممتاز حسین نے تحریر کیا ہے اور اس کی شوٹنگ نیویارک میں کی جائے گی اور وہ اس کی ہدایات بھی دیں گے جب کہ میں ان کا معاون پروڈیوسر ہوں۔ جمال شاہ کے مطابق فلم ابھی اپنے ابتدائی مرحلے میں ہے اور وہ اس میں بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کو کاسٹ کرناچاہتے ہیں اور اس کے لیے وہ ان سے رابطہ کررہے ہیں فلم کی کہانی کے متعلق جمال شاہ کا کہناتھا کہ یہ دلچسپ اوررومانوی کہانی پر مبنی فلم ہے جس میں 16ویں صدی کے دور کے ساتھ ماڈرن دور بھی پیش کیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment